کرنسی کے غیرقانونی لین دین پر دو ملزمان گرفتار

آفتاب خان  جمعرات 30 مارچ 2023
فوٹو؛ ایکسپریس

فوٹو؛ ایکسپریس

  کراچی: ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل نے بغیر لائسنس غیرملکی کرنسی کی خریدوفروخت میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے  کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل بینکنگ سرکل کراچی رابعہ قریشی کی ہدایت پر ٹیم نے کارروائی  کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان بغیر لائسنس کے غیر ملکی کرنسی کی خریدو فروخت میں ملوث تھے۔

ملزمان کے قبضے سے 45600 امریکی ڈالر، 795000 روپے اور ہنڈی حوالہ سے متعلق رسیدیں بر آمد کر لی گئیں۔ گرفتار ملزمان میں عمیر خالد اور سکندر علی شامل ہیں جنہیں علی بھائی سوسائٹی، عزیزآباد سے گرفتار کیا گیا۔

ملزمان کے موبائل فونز سے  ہنڈی حوالہ اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق  متعدد پیغامات بھی برآمد کر لیے گئے۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ  درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔