- مصرکی سرحد کے قریب 3 اسرائیلی اہلکار ہلاک
- لاہور میں جنسی درندگی کے واقعات میں اضافہ، مزید 4 خواتین نشانہ بن گئیں
- بلوچستان حکومت نے ضلع گوادر کو ٹیکس فری زون قرار دے دیا
- رجب طیب اردوان نے تیسری مرتبہ ترکیہ کے صدر کا حلف اٹھالیا
- موسمیاتی شدت گندم کی پیداوار متاثر کرسکتی ہے
- چوری اور نفاست : بیکری سے چھ کیک چرانے والا فرش صاف کرکے فرار ہوگیا
- محکمہ صحت سندھ نے آغا خان ہسپتال کے اشتراک سے، جان بچانے کی تربیت کا آغاز کردیا
- 2005ء کے زلزلے میں لاپتا ہونے والا نوجوان بالاکوٹ پہنچ گیا
- پرویزالہی خاندانی طور پر واپس آسکتے ہیں سیاسی طور پر نہیں، چوہدری شافع
- یاسمین راشد کو کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس میں رہا کرنے کا حکم
- 5 سالہ بچے کے قتل کےتین مجرموں کو سزائے موت
- آسٹریا کی ایتھلیٹ سبرینا فلزموزر کا اسلام آباد سے کےٹو تک سائیکلنگ کا اعلان
- وزیراعظم کی ترکیہ میں کاروباری شخصیات سے اہم ملاقاتیں
- سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں کمی
- نادرا نے آنکھوں سے بائیو میٹرک کا نظام آئرس متعارف کرادیا
- امریکا نے سی آئی اے ڈائریکٹر کے خفیہ دورہ چین کی تصدیق کردی
- غفلت اور خامیوں سے بھرپور متنازع ڈیجیٹل مردم شماری
- جہانگیر ترین کے ساتھ ملکر چلنے پر اتفاق ہوا ہے، سردار تنویرالیاس
- کھلاڑیوں کو سہولیات میسر آئیں تو قوم کو مایوس نہیں کرینگے، کوچ ہاکی ٹیم
- ایشیاکپ کی میزبانی؛ پی سی بی، لنکن بورڈ کے تعلقات شدت اختیار کرگئے
جُوا کمپنیز کی پی ایس ایل میں اسپانسر شپ کی تحقیقات جاری ہیں، بورڈ

فرنچائزز اپنے اسپانسر خود تلاش کرتی ہیں، پی سی بی (فوٹو: پی ایس ایل)
لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن میں نامور فرنچائز نے بیٹنگ کمپنی (جُوا کھیلنے والی کمپنیز) سے معاہدے کرنے پر تحقیقات جاری ہیں.
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ امور کے اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) حکام نے بریفنگ دی، اس دوران رکن شاہد اختر رحمانی نے استفسار کیا کہ پی ایس ایل میں جوا کرانے والی کمپنیز کو کیوں اسپانسر کے طور پر لایا گیا۔
اس پر جواب دیتے ہوئے چیف آپریٹنگ آفیسر سلیمان نصیر نے بتایا کہ 2 کمپنیز بطور اسپانسر شامل ہونا چاہتی تھیں، ان سے تحقیقات کی گئیں تو بتایا گیا کہ جوئے سے کوئی تعلق نہیں تاہم معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل8؛ کون کون سی فرنچائزز نے بیٹنگ کمپنیز سے معاہدے کررکھے ہیں؟
پی ایس ایل میں شریک تمام فرنچائزز کی جانب سے معاہدوں کا کوئی علم نہیں۔
قبل ازیں ایکسپریس نیوز نے توجہ دلائی تھی کہ بیٹنگ کمپنی (جُوا کھیلنے والی کمپنیز) سے فرنچائزز سے معاہدے کررکھے ہیں جس پر پی سی بی منجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے یقین دلایا تھا کہ جلد یہ باب بند کردیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: ’’پیسہ سب کچھ نہیں ہوتا‘‘ پی ایس ایل میں بیٹنگ سائٹس کا باب بند
چیئرمین نجم سیٹھی نے اعتراف کی تھا کہ ’’میں نے عہدہ سنبھالنے کے بعد دیکھا کہ بورڈ اور فرنچائزز نے سروگیٹ بیٹنگ کمپنیز کو اجازت دی ہوئی ہے، ان لوگوں نے قانونی آرا بھی لی تھیں، البتہ میڈیا میں بات ہورہی ہے، پی ایس ایل 8 ختم ہونے پر تمام معاہدوں پر نظر ثانی کریں گے،ہم نے فرنچائزز کو بھی لکھ دیا کہ اس معاملے کو بڑی باریک بینی سے دیکھیں، چاہے کتنا ہی منافع بخش کیوں نہ ہو ہم اپنے مذہب، ثقافت اور ملکی قوانین کیخلاف کوئی کام نہیں کریں گے، پیسہ ہی سب کچھ نہیں ہوتا‘‘۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔