بھارت میں مندر کے کنویں پربنا فرش ٹوٹ گیا، 35 افراد ہلاک

ویب ڈیسک  جمعـء 31 مارچ 2023
کنویں میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کا کام جاری ہے:فوٹو:سوشل میڈیا

کنویں میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کا کام جاری ہے:فوٹو:سوشل میڈیا

اندور: بھارت میں ایک مندر کے کنویں پر بنا فرش ٹوٹنے سے 35 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں واقع مندر میں  مذہبی تہوارکے موقع پرلوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ بے تحاشا رش کے باعث مندر کے کنویں پربنایا گیا فرش وزن نہ سہہ سکا اور ٹوٹ گیا۔

فرش ٹوٹنے سے سیکڑوں لوگ کئی فٹ گہرے کنویں میں جا گرے جن میں سے متعدد زخمی ہوگئے۔ کنویں میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ اب تک 14 افراد کو کنویں سے نکال لیا گیا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔