- جناح ہاؤس حملے میں 260 سے زائد شرپسندوں کی گرفتاری کیلیے فہرستیں تیار
- نواز شریف کی بطور پارٹی صدر بحالی کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر
- سپریم کورٹ میں انتخابات نظرثانی کیس کی سماعت کچھ ہی دیر بعد ملتوی
- پی ٹی آئی ویمن ونگ کی رہنما کنیز فاطمہ نے بھی پارٹی چھوڑ دی
- کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار
- آئی ایم ایف معاہدے پر حکومتی ناکامی کا سوال، وزیر خزانہ طیش میں آ گئے
- سیاحوں میں مقبول وینس کی نہرکا پانی اچانک سبز ہوگیا
- پی ٹی آئی نے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں کیلیے کمیٹی تشکیل دیدی
- گرلز اسکول کی ٹینکی میں چھپکلی گرگئی، پانی پینے سے 20 بچوں کی طبیعت خراب
- چیف جسٹس نے ’’گڈ ٹو سی یو‘‘ کہہ کر مقدمے کی درخواست نمٹادی
- بھارتی ریاست منی پور میں نسلی فسادات، 75 افراد ہلاک
- 9مئی واقعات؛ پی ٹی آئی کے 40 کارکنوں پر مقدمات سے دہشتگردی کی دفعات ختم
- لاپتا شہریوں کو بازیاب کرانا ریاست کی ذمہ داری ہے، سندھ ہائیکورٹ
- معاشی بحالی کیلیے طویل المدتی پالیسی بنانا ناگزیر
- 2027 تک ملکی معیشت کو سود سے پاک کرنا ہے، گورنر اسٹیٹ بینک
- شہریار آفریدی کو جیل میں ڈیتھ سیل سے اے کلاس فراہم کرنے کی درخواست
- نئے انگلش کرکٹرز بھی امریکی لیگ کے نشانے پر آگئے
- شاہینز زمبابوے میں ون ڈے سیریز ہارنے پر مایوس، مستقبل کیلیے پرعزم
- خواتین قیدیوں سے بدسلوکی کے معاملے پر 2 رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل
- نیشنل گیمز؛ بسمہٰ خان کا سوئمنگ پول پر راج، 8 گولڈ میڈلز جیت لیے
آئی پی ایل کے 16ویں سیزن میں 5 نئے دلچسپ قوانین متعارف

ایونٹ کا پہلا میچ آج چنئی سپر کنگز اور گجرات ٹائٹنز کے درمیان کھیلا جائے گا (فوٹو: ٹوئٹر)
انڈین پرئمیر لیگ (آئی پی ایل) کا آغاز آج چنئی سپر کنگز اور گجرات ٹائٹنز کے درمیان میچ سے ہوگا تاہم ایونٹ کی خاص بات یہ ہے کہ 5 نئے قوانین متعارف کروائے جارہے ہیں۔
آئی پی ایل کے 16ویں سیزن کا افتتاحی میچ شام 7 بجے شروع ہوگا، ایونٹ میں کُل 10 ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی جبکہ ٹورنامنٹ 2 مہینے تک جاری رہے گا۔
آئیے نظر ڈالتے ہیں آئی پی ایل کے لیے متعارف کروائے گئے نئے قوانین پر
پہلا قانون: ‘امپیکٹ پلیئر’ کے اصول کے تحت ٹیموں کو اجازت ہوگی کہ وہ کھیل کے دوران 14 ویں اوور سے پہلے تک کھلاڑی کو شامل کرسکتی ہیں، جو متبادل پلئیر کی جگہ بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کرسکتا ہے لیکن بطور کپتان ٹیم کی قیادت نہیں کرسکتا۔ کپتان ٹاس کے دوران اپنے امپیکٹ پلیئرز کا نام امپائر کو بتائے گا، جسے وہ میچ میں چُن سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: آئی پی ایل فرنچائز نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا آئیڈیا چُرا لیا
دوسرا قانون: اس سے پہلے ٹاس سے قبل دونوں ٹیموں کو ٹیم کا اعلان کرنا ہوتا تھا کیونکہ شیٹس میچ ریفری کو بھجوائی جاتی تھی تاہم اب کوئی ٹیم اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان ٹاس کے بعد بھی کرسکتی ہے۔
تیسرا قانون: آئی پی ایل 2023 کے سیزن میں وائیڈز اور نو بالز کے لیے بھی ڈی آر ایس لیا جاسکے گا، کھلاڑیوں کو فیلڈ امپائرز کے ذریعہ وائیڈ بال اور نو بال کالز کا جائزہ لینے کی اجازت ہوگی۔
مزید پڑھیں: بھمرا مزید 6 ماہ کیلئے ایکشن سے دور، آئی پی ایل سے باہر
چوتھا قانون: کوئی بھی بال کروائے جانے سے قبل اَن فئیر مومنٹ یا (غیر منصفانہ حرکت) ہوتی ہے تو اسے ڈیٹ بال قرار دیا جائے گا جبکہ مخالف ٹیم کو 5 اضافی رنز بھی ملیں گے۔
پانچواں قانون: سلو اوور ریٹ پر جرمانے کی صورت میں 90 منٹ کے دوران ٹیم کو 20 اوورز مکمل کروانے ہونے گے تاخیر کی صورت میں مزید ایک پلئیر باؤنڈری لائن کے بجائے 30 گز کے دائرے میں فیلڈنگ کرے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔