کروڑوں روپے فراڈ کی ماسٹرمائنڈ خاتون بینک افسر پر ایک اورمقدمہ

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 31 مارچ 2023

عائشہ مرزا نے غیرقانونی طور پرحاصل کردہ95 ہزار8سو54 امریکی ڈالرزاپنےغیرملکی کرنسی اکاؤنٹ میں جمع کرائے۔

عائشہ مرزا نے غیرقانونی طور پرحاصل کردہ95 ہزار8سو54 امریکی ڈالرزاپنےغیرملکی کرنسی اکاؤنٹ میں جمع کرائے۔

  کراچی: کروڑوں روپے پرمبنی گولڈ بینک اسکینڈل کی ماسٹرمائنڈ خاتون افیسر کے خلاف ایک اورمقدمہ درج کرلیا گیا.

ذرائع کے مطابق جے ایس گولڈ بینک اسکینڈل تحقیقات مِں اسٹیٹ بینک سرکل کی جانب سے اہم پیش رفت ہوئی ہے،کروڑوں روپے پرمبنی اسکینڈل کی ماسٹرمائنڈ خاتون افسرعائشہ مرزا کے خلاف ایک اورمقدمہ درج کرلیا گیا۔

عائشہ مرزا نے غیرقانونی طور پرحاصل کردہ95 ہزار8سو54 امریکی ڈالرزاپنےغیرملکی کرنسی اکاؤنٹ میں جمع کرائے۔

تحقیقات کے مطابق ملزمہ نے کسی بھی مجازمنی ایکسچینج کمپنی سے یہ ڈالرزنہِں خریدے،ملزمہ نے اپنے بینک میں موجود غیر ملکی کرنسی اکاونٹ سے 92 ہزار ڈالرزامریکہ منتقل کئے۔

ملزمہ نے ڈھائی کروڑ روپے سے زائد کے مساوی ڈالرزپراپرٹی خریداری کے لئےاپنے بھائی کو روانہ کئے۔

خاتون کے خلاف مقدمہ اینٹی منی لانڈرنگ یونٹ کراچی کی رپورٹ پر درج کیا گیا، اس کے خلاف نئی تحقیقات کے لئے متعلقہ عدالت سے اجازت کے لئے درخواست پیش کردی گئی۔

اجازت ملنے پر نئے مقدمے میں ملزمہ کی گرفتاری اور تفتیش عمل میں لائی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔