- حکومت نے ایل پی جی ایئر مکس پلانٹ کےلیے پالیسی گائیڈ لائنز منظورکرلیں
- شنگھائی میں گرمی کا 100 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
- اسپین کے وزیراعظم کا پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا فیصلہ؛ قبل ازوقت انتخابات کا مطالبہ
- آڈیو لیکس کمیشن اور سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ سماعت کے لیے مقرر
- کراچی؛ بڑے بھائی کو قتل اور چھوٹے کو زخمی کرنے کے واقعے کا مقدمہ درج
- کراچی میں پانچ روز کے دوران نگلیریا سے تین افراد جاں بحق
- ایشیا کپ پر بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، حتمی فیصلہ اے سی سی کرے گی
- خدیجہ شاہ کے طبی معائنے اور اہل خانہ سے ملاقات کی درخواست مسترد
- سندھ ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی کے 40 سے زائد کارکنان کو رہا کرنیکا حکم
- محمد عامر نے بابراعظم کے ساتھ تعلقات پر خاموشی توڑ دی
- بھٹو کے مشکل وقت میں پیپلز پارٹی میں بھی کوئی نہیں بچا تھا، اسد عمر
- پی ٹی آئی کے مزید 6 شرپسند فوجی عدالت کے حوالے
- صدر مملکت کا شہری کی تین امپورٹڈ گاڑیوں کی نیلامی پر کسٹم کو ادائیگی کا حکم
- جماعت اسلامی نے پی ٹی آئی یوسی چیئرمینز کی گرفتاری کیخلاف عدالت سے رجوع کرلیا
- ایسا بدترین دور پوری زندگی نہیں دیکھا، فاشسٹ آمریت ہے، پی پی رہنما لطیف کھوسہ
- مودی کی موجودگی میں بھارتی پارلیمنٹ سورہ رحمٰن کی تلاوت سے گونج اُٹھی
- بت ہیں جماعت کی آستینوں میں، اعجاز چوہدری گفتگو میں آبدیدہ
- سپریم کورٹ ریویو اینڈ ججمنٹس آرڈر قانون بن گیا، نواز شریف اور جہانگیر ترین اپیل کرسکیں گے
- پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹرولز کی ایک اور جعلسازی بے نقاب
- پی ٹی آئی کے سینیٹرز کی جانب سے نو مئی پر مذمتی قرارداد سینیٹ میں جمع
عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پھر قابل ضمانت میں تبدیل

(فوٹو فائل)
اسلام آباد: خاتون جج دھمکی کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری ایک بار پھر قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری میں تبدیل کردیے گئے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے فیصلے پر نظرثانی اپیل پر ایڈیشنل سیشن جج سکندر خان نے سماعت کی، جس میں عدالت نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری ایک بار پھر قابل ضمانت میں تبدیل کردیے۔
عدالت نے 20 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے 18 اپریل تک جاری ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو قابل ضمانت وارنٹ میں تبدیل کیا۔
قبل ازیں سماعت میں دو مرتبہ وقفے کے بعد تیسری بار سماعت شروع ہوئی تو عمران خان کے وکیل فیصل چودھری عدالت میں پیش ہوئے اور دلائل دیے کہ اگر عمران خان پر قاتلانہ حملہ نہ ہوتا تو سکیورٹی خدشات نہ ہوتے۔ جج نے ریمارکس دیے کہ ہم چاہتے ہیں ہر عدالت ہر ملزم کے لیے محفوظ ہو۔ عمران خان کے وکیل بار بار بار جج سے استدعا کی کہ سماعت میں التوا کردیں۔
جج نے ریمارکس دیے کہ اگر سماعت میں التوا دےدی تو پھر ناقابلِ ضمانت وارنٹ بحال ہو جائیں گے۔ وکیل نے کہا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ غیرقانونی ہے، عمران خان نام ہونا کوئی جرم تو نہیں۔پیر تک سماعت میں وقفہ کردیں اور وارنٹ معطل ہی رکھیں۔کیا حکومت عدالت کے کندھے پر رکھ کر فیصلہ اپنے حق میں چاہتی ہے؟۔
پراسیکیوٹر راجا رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے اور انہوں نے دلائل میں کہا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ بالکل قانون کے مطابق ہے۔ عمران خان پیش نہیں ہوئے اور معمول کے مطابق پیش نہیں ہوئے۔ بار بار عمران خان کی عدم حاضری پر عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے۔ اگر عام شہری کے لیے وارنٹ جاری ہوں تو ملزم کی عدالتی پیشی پر وارنٹ کا فیصلہ کیاجاتاہے۔
پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان کو ایک ایک عدالتی تاریخ کا معلوم ہےلیکن پیش نہیں ہوتے۔ عمران خان چاہتےہیں عدالت پیش بھی نہ ہونا پڑے اور عدالت وارنٹ بھی نہ نکالے۔ انہوں نے عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ کے فیصلے پر نظرثانی اپیل کو خارج کرنے کی استدعا کردی۔
جج نے استفسار کیا کہ کیا عدالتی بیلف نے عمران خان کے وارنٹ کی تعمیل کروائی؟، جس پر پراسیکیوٹر راجا رضوان عباسی نے عدالت کو بتایا کہ تفتیشی افسر سے پوچھیں، زمان پارک تفتیشی افسر گیاتو اس پر تشدد کیاجائےگا۔
واضح رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے تھے، جسے عدالت نے آج تک معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔