بجلی صارفین پر 3.23 روپے فی یونٹ مستقل سرچارج عائد کرنے کی منظوری

ویب ڈیسک  جمعـء 31 مارچ 2023
(فوٹو فائل)

(فوٹو فائل)

 اسلام آباد: نیپرا نے بجلی صارفین کو ایک اور جھٹکا دینے کی تیاری کرلی اور 3.23 روپے فی یونٹ مستقل سرچارج عائد کرنے کی  منظوری دے دی۔

نیپرا نے بجلی صارفین پر335 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی منظوری دے دی۔ اس سلسلے میں نیپرا نے حکومتی درخواست پر اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا۔ نیپرا کی جانب سے بجلی صارفین پر 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ مستقل سرچارج عائد کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

فیصلے کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافی سرچارج آئندہ مالی سال سے لگایا جائے گا۔  اضافی سرچارج کا اطلاق گھریلو، صنعتی ،کمرشل اور زرعی صارفین پر بھی ہوگا ۔  اضافی سرچارج کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔

فیصلے کے تحت رواں برس جون تک حکومت 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ اضافی سرچارج وصول کرے گی جب کہ آئندہ مالی سال سے 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ سرچارج وصول کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔