- ملائیشیا میں فوجی ہیلی کاپٹرز آپس میں ٹکرا گئے؛ 10 اہلکار ہلاک
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
- قومی ٹیم میں بیٹرز کی پوزیشن معمہ بن گئی
- نیشنل ایکشن پلان 2014 پر عملدرآمد کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
- پختونخوا کابینہ میں بجٹ منظوری کیخلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس
- وزیراعظم کا ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا کا نوٹس؛ چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد معطل
- بلوچستان میں 24 تا 27 اپریل مزید بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
- ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
- پی آئی اے تنظیم نو میں سنگ میل حاصل، ایس ای سی پی میں انتظامات کی اسکیم منظور
- کراچی پورٹ کے بلک ٹرمینل اور 10برتھوں کی لیز سے آمدن کا آغاز
- اختلافی تحاریر میں اصلاح اور تجاویز بھی دیجیے
- عوام کو قومی اسمبلی میں پٹیشن دائر کرنیکی اجازت، پیپلز پارٹی بل لانے کیلیے تیار
- ریٹائرڈ کھلاڑیوں کو واپس کیوں لایا گیا؟ جواب آپکے سامنے ہے! سلمان بٹ کا طنز
- آئی ایم ایف کے وزیراعظم آفس افسروں کو 4 اضافی تنخواہوں، 24 ارب کی ضمنی گرانٹ پر اعتراضات
- وقت بدل رہا ہے۔۔۔ آپ بھی بدل جائیے!
- خواتین کی حیثیت بھی مرکزی ہے!
- 9 مئی کیسز؛ شیخ رشید کی بریت کی درخواستیں سماعت کیلیے منظور
- ’آزادی‘ یا ’ذمہ داری‘۔۔۔ یہ تعلق دو طرفہ ہے!
- ’’آپ کو ہمارے ہاں ضرور آنا ہے۔۔۔!‘‘
- رواں سال کپاس کی مقامی کاشت میں غیر معمولی کمی کا خدشہ
جاپانی وزیراعظم کی مسلم ممالک کے سفراء کو دعوت افطار
ٹوکیو: جاپان کے وزیراعظم فومیو کشیدا نے مذہبی رواداری کے اظہار کے طور پر ماہ رمضان میں مسلم ممالک کے 38 سے زائد سفیروں کو افطار پر مدعو کیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپانی وزیراعظم فومیو کشیدا نے مسلم ممالک کے سفراء کے اعزاز میں دعوتِ افطار اور ڈنر کا اہتمام اپنے گھر پر کیا۔
اس موقع پر جاپانی وزیراعظم کے اہل خانہ بھی موجود تھے جنھوں نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ روایات کا خیال رکھتے ہوئے کھجور سے افطار کرایا گیا اور انواع اقسام کے کھانے پیش کیے گئے۔
جاپانی وزیر اعظم کے افطار ڈنر میں پاکستان کی نمائندگی سفیر پاکستان رضا بشیر تارڑ نے کی۔ جاپانی وزیراعظم نے اپنے مختصر خطاب میں مسلم ممالک کے سفیروں کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور رمضان کی مبارک باد پیش کی۔
جاپانی وزیراعظم نے اپنے خطاب میں مذہبی رواداری اور مختلف نظریات و عقائد رکھنے والوں کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
مسلم سفراء نے دنیا میں امن و استحکام اور مذہبی احترام کے فروغ کے لیے جاپانی وزیراعظم فومیو کشیدا کا شکریہ ادا کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔