واٹر ٹینکرکی ٹکر سے 10 سالہ بچہ جاں بحق

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 31 مارچ 2023
فوٹو؛ فائل

فوٹو؛ فائل

  کراچی: نارتھ ناظم آباد کے علاقے بلاک آر میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 10 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ 

تفصیلات کے مطابق شاہراہ نور جہاں تھانے کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک آرمیں ٹریفک حادثے میں ایک بچہ جاں بحق ہو گیا۔

بچے کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی  جہاں متوفی بچے کی شناخت ایان ولد مقبول کے نام سے کی گئی۔

اس حوالے سے ایس ایچ اوغلام نبی آفریدی نے بتایا کہ متوفی بچہ واٹر ٹینکر کی ٹکر سے جاں بحق ہوا ہے۔

حادثے کے بعد واٹرٹینکر کا ڈرائیورموقع پرسے فرارہوگیا۔ پولیس نے ٹینکر کو قبضے میں لے کر تھانے منتقل کردیا ہے اور ٹینکر ڈرائیور کی تلاش  کی جارہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔