- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
پاکستانی کرکٹر ٹی ٹوئنٹی کے بہترین کھلاڑی ہیں، شاہ رخ خان
ممبئی: انڈین پریمیئر لیگ کا آغاز ہوتے ہی بالی وڈ میگا اسٹار شاہ رخ خان کی ایک پرانی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ پاکستانی کرکٹر کی تعریفیں کرتے نظر آتے ہیں۔
2010 کی وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کنگ پاکستانی کھلاڑیوں کی آئی پی ایل میں شمولیت کی وکالت کرتے نظر آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ پاکستانی کرکٹر ٹی ٹوئنٹی کے بہترین کھلاڑی ہیں۔
وڈیو کو پاکستانی گلوکار اور اداکار علی ظفر نے انسٹاگرام پر پوسٹ کیا ہے جس میں اُس وقت کے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مشترکہ مالک شاہ رخ خان ٹیم انتخاب کے حوالے سے دباؤ کا ذکر کرتے ہیں۔
شاہ رخ خان پاکستانی کھلاڑیوں کی نیلامی کو بے عزتی قرار دیتے ہوئے بتاتے ہیں کہ وہ پاکستانی کرکٹر عبدالرزاق کو اپنی ٹیم میں شامل کرنا چاہتے تھے۔
کنگ خان نے بتایا کہ پاکستان کے 11 کرکٹر آئی پی ایل کی نیلامی کیلئے شارٹ لسٹ کیے گئے تھے لیکن آخر میں ان میں سے کسی ایک کو بھی نہیں لیا گیا۔
پاکستانی کرکٹر کو اپنی لیگ سے نکالنے پر آئی پی ایل کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہےاور پاکستانی کھلاڑیوں کی حمایت پر شاہ رخ خان کو شدید مخالفت کا سامنا رہا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔