ججز کے درمیان اختلاف عدلیہ کیلیے اچھے نہیں ہیں، پاکستان بار کونسل

ویب ڈیسک  جمعـء 31 مارچ 2023
—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان بار کونسل نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے انتخابات سے متعلق کیس میں ججز کے درمیان پیدا ہونے والے ’اختلاف‘ کو پریشان کن صورتحال قرار دے دیا۔ 

بار کونسل کی جانب سے جاری اعلامیہ میں فل کورٹ اجلاس طلب کرنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا گیا کہ ججز کے درمیان اختلاف ادارے (عدلیہ) کے لیے اچھا نہیں ہیں۔

بارکونسل نے کہا کہ فل کورٹ اجلاس میں تمام اندرونی مسائل کو حل کیا جائے، تمام سیاسی مقدمات میں تنقید سے بچنے کیلئے فل کورٹ تشکیل دی جائے جبکہ موجودہ سیاسی صورتحال میں پاکستان بار کونسل آل پارٹیز کانفرنس بلانے کیلئے تیار ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔