- کراچی؛ بڑے بھائی کو قتل اور چھوٹے کو زخمی کرنے کے واقعے کا مقدمہ درج
- کراچی میں پانچ روز کے دوران نگلیریا سے تین افراد جاں بحق
- ایشیا کپ پر بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، حتمی فیصلہ اے سی سی کرے گی
- خدیجہ شاہ کے طبی معائنے اور اہل خانہ سے ملاقات کی درخواست مسترد
- سندھ ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی کے 40 سے زائد کارکنان کو رہا کرنیکا حکم
- محمد عامر نے بابراعظم کے ساتھ تعلقات پر خاموشی توڑ دی
- بھٹو کے مشکل وقت میں پیپلز پارٹی میں بھی کوئی نہیں بچا تھا، اسد عمر
- پی ٹی آئی کے مزید 6 شرپسند فوجی عدالت کے حوالے
- صدر مملکت کا شہری کی تین امپورٹڈ گاڑیوں کی نیلامی پر کسٹم کو ادائیگی کا حکم
- جماعت اسلامی نے پی ٹی آئی یوسی چیئرمینز کی گرفتاری کیخلاف عدالت سے رجوع کرلیا
- ایسا بدترین دور پوری زندگی نہیں دیکھا، فاشسٹ آمریت ہے، پی پی رہنما لطیف کھوسہ
- مودی کی موجودگی میں بھارتی پارلیمنٹ سورہ رحمٰن کی تلاوت سے گونج اُٹھی
- بت ہیں جماعت کی آستینوں میں، اعجاز چوہدری گفتگو میں آبدیدہ
- سپریم کورٹ ریویو اینڈ ججمنٹس آرڈر قانون بن گیا، نواز شریف اور جہانگیر ترین اپیل کرسکیں گے
- پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹرولز کی ایک اور جعلسازی بے نقاب
- پی ٹی آئی کے سینیٹرز کی جانب سے نو مئی پر مذمتی قرارداد سینیٹ میں جمع
- جناح ہاؤس حملے میں 260 سے زائد شرپسندوں کی گرفتاری کیلیے فہرستیں تیار
- نواز شریف کی بطور پارٹی صدر بحالی کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر
- آڈیو لیکس کمیشن کی تشکیل کیلیے درست راستہ اختیار کریں، چیف جسٹس
- پی ٹی آئی ویمن ونگ کی رہنما کنیز فاطمہ نے بھی پارٹی چھوڑ دی
عدالتی حکم پرلاہورمیں کاروباری اوقات کارتبدیل، نوٹیفکیشن جاری

اسپتال، میڈیکل اسٹورز، لیبارٹریز، دودھ کی دکانیں اور تندور ان اوقات کار سے مستثنی ہوں گے،ڈی سی، فوٹو؛ فوئل
لاہور: ہائیکورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے لاہور میں رمضان المبارک میں کاروباری اوقات کار تبدیل کردیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے عدالت عالیہ کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے شہر میں ماہ رمضان کے دوران کاروباری اوقات میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس کو افطار سے صبح 6 بجے تک کھلے رہنے کی جازت ہوگی، بیکریاں رمضان میں شب 1 بجے تک کھولی جا سکتی ہیں جبکہ عید کے تینوں ایام میں بھی بیکریاں ایک بجے کھلی رکھی جاسکیں گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اسپتال، میڈیکل اسٹورز، لیبارٹریز، دودھ کی دکانیں اور تندور ان اوقات کار سے مستثنی ہوں گے جبکہ پٹرول پمپس، سی این جی اسٹیشنز اور پنکچر شاپس کو بھی استشنی حاصل ہوگا۔
ڈی سی لاہورکے مطابق ماہ صیام کے بعد سابقہ اوقات کار کے مطابق پابندیاں برقرار رہیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسموگ کے باعث نافذالعمل قوانین شہریوں کی سہولت کے لیے ہیں۔
ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے لاگو کردہ قوانین کا مکمل خیال رکھیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔