- اگلے بجٹ کیلیے ایف پی سی سی آئی، چیمبرز، تاجر تنظیموں سے تجاویز طلب
- سی پیک دوسرا مرحلہ، وسیع تر اثرات مرتب ہونگے، پلاننگ کمیشن
- کے الیکٹرک تاجروں کے مسائل ترجیحاً حل کرے، چیئرمین نیپرا
- بجلی کی قیمت میں 2.31 روپے فی یونٹ کمی کی منظوری
- پشاور خودکش دھماکا؛ آئی جی کے پی کا واقعے کی تحقیقات جلد از جلد کرنیکا حکم
- درہ خنجراب پاک چین خصوصی تجارتی سرگرمیوں کے لیے کھول دیا گیا
- کرنٹ اکاؤنٹ میں کمی، مہنگائی شرح سود بڑھانے کی سب سے بری وجہ قرار
- بین الاقوامی پروازوں کے استعمال شدہ پانی میں کورونا وائرس کا انکشاف
- شاہین اور نسیم پاکستان کی ’’گولڈ ڈسٹ‘‘ قرار
- واہ رے تجربہ کارو!
- بھارت میں پہلی بار چھکے کے بغیر ٹی ٹوئنٹی میچ کا انعقاد
- یقین ہے امریکا پاکستان کو تیل کی فراہمی کے معاہدے میں رکاوٹ ڈالے گا، روس
- بلوچستان؛ برف پوش پہاڑوں میں چھپی منشیات فیکٹری سے سیکڑوں کلو چرس برآمد
- شعیب ملک کیریئر کی اننگز جاری رکھنے کیلیے پُرعزم
- پی ایس ایل 8؛ ہیلز راولپنڈی میں میچز کھیلنے کیلیے پُرجوش
- ٹیم ڈائریکٹر کی کرسی پر مکی آرتھر کا نام جگمگائے گا
- تین نوجوان بھائیوں کے قتل کا ملزم گرفتار، ڈکیتی سمیت کئی جرائم کا اعتراف
- نظرانداز کرکٹرز کو امید کی کرن دکھائی دینے لگی
- 4.6 ارب سال قبل آگ کے گولوں نے زمین پر زندگی کی بنیاد رکھی، تحقیق
- پالتو مچھلی نے مالک کے چار ڈالر خرچ کر دیے، کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات بھی جاری کردی
جنوبی کوریا، بحری جہاز حادثے میں لاپتا ہونیوالے 288 مسافروں کی تلاش دوسرے روز بھی جاری

مسافروں کو زندہ نکال لیا جائے گا اور متاثرہ خاندانوں کو ریسکیو آپریشن سے متعلق درست معملومات فراہم کی جائیں گی،صدر۔ فوٹو: رائٹرز
سیئول: جنوبی کوریا میں حادثے کا شکار ہو کر ڈوبنے والے بحری جہاز کے 288 مسافروں کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن دوسرے روز بھی جاری ہے جبکہ جہاز کے کپتان نے متاثرہ خاندانوں سے حادثہ پر معافی مانگ لی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثے کے بعد لاپتا ہونے والے مسافروں کی تعداد 290 ہے تاہم حکام کا کہنا ہے کہ 288 افراد لاپتا ہیں جن کی تلاش کے لیے آپریشن کیا جا رہا ہے۔ حکام نے 9 مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بحری جہاز میں 475 مسافر سوار تھے جن میں سے 178 کو ریسکیو کرلیا گیا جبکہ 288 مسافر اب بھی لاپتا ہیں، لاپتا ہونے والے مسافروں میں بیشتر پرائمری اسکول کے طالبعلم ہیں جو تعلیمی دورے کی غرض سے جہاز پر سوار تھے۔
دوسری جانب جہاز کے کپتان سمیت عملے کے 6 اراکین کے زندہ بچ جانے اور دیگر انکشافات پرتحقیقات نے نیا رخ اختیارکرلیا ہے۔ کپتان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے حادثہ پر معافی بھی مانگ لی جبکہ کورین صدر پارک گیون نے ریسکیو آپریشن کا معائنہ کیا اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ مسافروں کو زندہ نکال لیا جائے گا اور متاثرہ خاندانوں کو ریسکیو آپریشن سے متعلق درست معملومات فراہم کی جائیں گی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ جہاز کو الٹنے میں کم از کم دو گھنٹے کا وقت لگا تاہم اس دوران عملے کی جانب سے زیادہ سے زیادہ افراد کی جانیں بچانے کے لیے جہاز میں موجود 46 لائف بوٹس اور جیکٹس کیوں استعمال نہیں کی گئیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔