- چئیرمین آئی سی سی گریگ بارکلے لاہور پہنچ گئے
- مٹھی میں آسمانی بجلی گرنے سے 6 ہلاک 8 زخمی
- پاک ترک اسٹریٹیجک کوآپریٹو کونسل اجلاس جلد بلانے کے خواہاں ہیں، شہبازشریف
- راولپنڈی میں دفعہ ایک سو چوالیس میں چار جون تک توسیع
- اوکاڑہ: سدھو موسے والا کی برسی پر فائرنگ کی محفل میں پولیس پہنچ گئی
- عمران خان کے نو مئی جیسے اقدامات کیوجہ سے سرمایہ کار پاکستان نہیں آرہے، وزیراعظم
- پاکستانی سیاست پر زلمے خلیل زاد کا تبصرہ جوبائیڈن انتظامیہ کیلیے پریشانی کا باعث بن گیا
- گورنر بلوچستان نے تاجروں کو خوش خبری سنادی
- تینوبو نائجیریا کے نئے صدر منتخب
- کراچی: فائرنگ کے دو واقعات میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق، دوسرا زخمی
- لاہورمیں تجرباتی بنیادوں پر”بلیو روڈ‘‘ کا تصور متعارف
- کراچی سے پی ٹی آئی کے دو سابق اراکین اسمبلی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا
- یہودیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں مذہبی اسکول قائم کرلیا
- عوام کی مسلح افواج سے محبت نے دشمن کے مذموم عزائم کا منہ توڑ جواب دیا، آرمی چیف
- دکی میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق
- برطانوی خاتون ٹیٹو کے عالمی ریکارڈ کیلئے کوشاں
- جونیئر ایشیا ہاکی کپ، پاکستان نے جاپان کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
- مریم اورنگزیب کی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر کڑی تنقید
- ذیابیطس کے مریضوں کیلئے دوپہر کی ورزش صبح کی ورزش سے بہتر کیوں؟
- کراچی؛ 6 یو سیز کے رکے ہوئے نتائج جاری، پیپلزپارٹی کی نشستیں 104 ہوگئیں
صد سالہ افراد بیماریوں سے زیادہ تیزی سے صحتیاب ہوتے ہیں، تحقیق

بوسٹن: امریکا کے سائنس دانوں کی ایک ٹیم کا کہنا ہے کہ 100 سال یا اس سے زائدالعمر افراد کے مدافعتی نظام پر کی جانے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ افراد بیماریوں سے زیادہ تیزی سے صحتیاب ہوتے ہیں۔
جرنل ’دی لانسیٹ‘ میں شائع ہونے والی بوسٹن یونیورسٹی اور ٹفٹس میڈیکل سینٹر کے محققین کی ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ سو سال کی عمر رکھنے والے افراد کے مدافعتی نظام میں ایسے منفرد خلیے ہوتے ہیں جو ان کے جسموں کو زیادہ کامیابی کے ساتھ بیماری کے خلاف لڑنے کے قابل بناتے ہیں۔
تحقیق کی سربراہ مصنفہ تانیا کیراگیانِس کے مطابق تحقیق کا ڈیٹا اس خیال سے اتفاق کرتا ہے کہ سو سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد میں حفاظتی عوامل موجود ہوتے ہیں جو انتہائی بڑھاپے میں بیماری سے صحتیابی کو ممکن بناتی ہے۔
اسپین کی 115 سالہ ماریا برینیاس موریرا اس وقت دنیا کی سب سے معمر ترین فرد ہیں۔
una bona alimentació, com l’estil de vida que portem: ordre, tranquil•litat, bona connexió amb la família i amics, contacte amb la natura, estabilitat emocional, sense preocupacions, sense remordiments, molta positivitat i lluny de les persones tòxiques. 👇
— Super Àvia Catalana (@MariaBranyas112) December 10, 2022
ان کی ایک ٹوئٹر پوسٹ کے مطابق ان کی طویل العمری کا تعلق پُرامن اور آسودہ زندگی کے ساتھ اچھی قسمت اور اچھے جین سے بھی ہے۔
ٹفٹس میڈیکل سینٹر سے تعلق رکھنے والے تحقیق کے سینئر مصنف پاؤلا سیبسٹیانی کا کہنا تھا کہ ان معمر افراد کے مدافعتی نظام کے مشاہدے میں ان پر انفیکشن کے منکشف ہونےا ور اس سے صحتیاب ہونے کی صلاحیت کی طویل تاریخ کی تصدیق ہوتی ہے۔ اس سے اس خیال کو بھی سہارا ملتا ہے ہے کہ سو یا زیادہ برس کی عمر والے افراد ان حفاظتی عوامل سے بھرپور ہوتے ہیں جو جسم کے انفیکشن سے صحتیاب کرنے کی صلاحیت کو بڑھاتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔