بھارت؛ طالبات کے شدید احتجاج پر پروفیسر کیخلاف جنسی ہراسگی کا مقدمہ درج

ویب ڈیسک  ہفتہ 1 اپريل 2023
پروفیسر کیخلاف کارروائی کے لیے 200 سے زائد طلبہ و طالبات پچھلے کئی روز سے احتجاج کررہے تھے:فوٹو:سوشل میڈیا

پروفیسر کیخلاف کارروائی کے لیے 200 سے زائد طلبہ و طالبات پچھلے کئی روز سے احتجاج کررہے تھے:فوٹو:سوشل میڈیا

نئی دہلی: بھارت کی ایک یونیورسٹی میں طالبات کے شدید احتجاج کے بعد پروفیسر پر جنسی ہراسگی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چنئی شہر کے ایک تعلیمی ادارے کے اسسٹنٹ پروفیسر پر سابق طالبہ نے جنسی ہراسگی کا الزام عائد کیا تھا۔ طالبہ کی شکایت سامنے آنے کے باوجود اسسٹنٹ پروفیسر ہری پدمن کیخلاف مقدمہ درج نہیں کیا گیا تھا۔

ویمن کمیشن میں 90 طالبات نے پروفیسر کے خلاف کارروائی کے لیے درخواست دائر کی تھی جبکہ جنسی ہراسگی کے خلاف 200 سے زائد طلبہ اور طالبات پچھلے کئی روز سے احتجاج کررہے تھے۔

ویمن کمیشن نے طالبات کے پروفیسر پر جنسی ہراساں کرنے کے الزامات کو گمراہ کن مہم قرار دیا تھا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔