- پی ٹی آئی کے سینیٹرز کی جانب سے نو مئی پر مذمتی قرارداد سینیٹ میں جمع
- جناح ہاؤس حملے میں 260 سے زائد شرپسندوں کی گرفتاری کیلیے فہرستیں تیار
- نواز شریف کی بطور پارٹی صدر بحالی کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر
- سپریم کورٹ میں انتخابات نظرثانی کیس کی سماعت کچھ ہی دیر بعد ملتوی
- پی ٹی آئی ویمن ونگ کی رہنما کنیز فاطمہ نے بھی پارٹی چھوڑ دی
- کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار
- آئی ایم ایف معاہدے پر حکومتی ناکامی کا سوال، وزیر خزانہ طیش میں آ گئے
- سیاحوں میں مقبول وینس کی نہرکا پانی اچانک سبز ہوگیا
- پی ٹی آئی نے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں کیلیے کمیٹی تشکیل دیدی
- گرلز اسکول کی ٹینکی میں چھپکلی گرگئی، پانی پینے سے 20 بچوں کی طبیعت خراب
- چیف جسٹس نے ’’گڈ ٹو سی یو‘‘ کہہ کر مقدمے کی درخواست نمٹادی
- بھارتی ریاست منی پور میں نسلی فسادات، 75 افراد ہلاک
- 9مئی واقعات؛ پی ٹی آئی کے 40 کارکنوں پر مقدمات سے دہشتگردی کی دفعات ختم
- لاپتا شہریوں کو بازیاب کرانا ریاست کی ذمہ داری ہے، سندھ ہائیکورٹ
- معاشی بحالی کیلیے طویل المدتی پالیسی بنانا ناگزیر
- 2027 تک ملکی معیشت کو سود سے پاک کرنا ہے، گورنر اسٹیٹ بینک
- شہریار آفریدی کو جیل میں ڈیتھ سیل سے اے کلاس فراہم کرنے کی درخواست
- نئے انگلش کرکٹرز بھی امریکی لیگ کے نشانے پر آگئے
- شاہینز زمبابوے میں ون ڈے سیریز ہارنے پر مایوس، مستقبل کیلیے پرعزم
- خواتین قیدیوں سے بدسلوکی کے معاملے پر 2 رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل
ایرانی سرحد سے دہشت گردوں کی فائرنگ، چار سیکیورٹی اہلکار شہید

شہدا میں نائیک، لانس نائیک اور دو سپاہی شامل، واقعے پر ایرانی حکومت سے رابطہ کیا جارہا ہے، آئی ایس پی آر (فوٹو : فائل)
راولپنڈی: ایرانی سرحد سے پاکستان کے ضلع جلگئی میں سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کے نتیجے میں چار اہلکار شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایران کی جانب سے دہشت گردوں کے ایک گروپ نے ضلع کیچ کے جلگئی سیکٹر میں پاکستان ایران سرحد کے ساتھ کام کرنے والے پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے معمول کے سرحدی گشت پر حملہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق حملے میں بدقسمتی سے نائیک شیر احمد، لانس نائیک محمد اصغر، سپاہی محمد عرفان اور سپاہی عبدالرشید سمیت 4 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔
مزید کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائی کے لیے ایران سے ضروری رابطہ کیا جا رہا ہے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کی جاسکے۔
دریں اثنا وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے بلوچستان میں سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار اور خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ ملک کے امن و سلامتی اور استحکام کے لیے ہماری سرزمین کے بہادر فرزندوں کی قربانیوں کو پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
The armed forces hold the nation in eternal gratitude owing to the sacrifices our brave sons of the soil are rendering for peace, security & stability of the country. We pay our tribute to the four security officials who were martyred in Balochistan today.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 1, 2023
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔