- بھٹو کے مشکل وقت میں پیپلز پارٹی میں بھی کوئی نہیں بچا تھا، اسد عمر
- پی ٹی آئی کے مزید 6 شرپسند فوجی عدالت کے حوالے
- صدر مملکت کا تین امپورٹڈ گاڑیوں کی نیلامی پر کسٹم حکام کوادائیگی کا حکم
- جماعت اسلامی کا پی ٹی آئی یوسی چیئرمینز کی گرفتاری کیخلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع
- ایسا بدترین دور پوری زندگی نہیں دیکھا، فاشسٹ آمریت ہے، پی پی رہنما لطیف کھوسہ
- مودی کی موجودگی میں بھارتی پارلیمنٹ سورہ رحمٰن کی تلاوت سے گونج اُٹھی
- بت ہیں جماعت کی آستینوں میں، اعجاز چوہدری گفتگو میں آبدیدہ
- سپریم کورٹ ریویو اینڈ ججمنٹس آرڈر قانون بن گیا، نواز شریف اور جہانگیر ترین اپیل کرسکیں گے
- پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹرولز کی ایک اور جعلسازی بے نقاب
- پی ٹی آئی کے سینیٹرز کی جانب سے نو مئی پر مذمتی قرارداد سینیٹ میں جمع
- جناح ہاؤس حملے میں 260 سے زائد شرپسندوں کی گرفتاری کیلیے فہرستیں تیار
- نواز شریف کی بطور پارٹی صدر بحالی کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر
- آڈیو لیکس کمیشن کی تشکیل کیلیے درست راستہ اختیار کریں، چیف جسٹس
- پی ٹی آئی ویمن ونگ کی رہنما کنیز فاطمہ نے بھی پارٹی چھوڑ دی
- کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار
- آئی ایم ایف معاہدے پر حکومتی ناکامی کا سوال، وزیر خزانہ طیش میں آ گئے
- سیاحوں میں مقبول وینس کی نہرکا پانی اچانک سبز ہوگیا
- پی ٹی آئی نے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں کیلیے کمیٹی تشکیل دیدی
- گرلز اسکول کی ٹینکی میں چھپکلی گرگئی، پانی پینے سے 20 بچیوں کی طبیعت خراب
- چیف جسٹس نے ’’گڈ ٹو سی یو‘‘ کہہ کر مقدمے کی درخواست نمٹادی
عدلیہ بچاؤ تحریک؛ پی ٹی آئی نے سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا آغاز کردیا

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے عدلیہ بچاؤ مہم کے سلسلے میں سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا آغاز کردیا۔
مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر اور سینیٹر اعجاز احمد چوہدری جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ پہنچے اور امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق سے ملاقات کی۔
ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ رہنماؤں نے تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے مابین روابط کا تسلسل آئندہ بھی برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
اس پر بھی مکمل اتفاق کیا گیا کہ موجودہ گھمبیر سیاسی بحران سے نکلنے کا واحد راستہ پاکستان کا متفقہ آئین اور جمہوری نظام ہے۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے آئین بحالی کی جدوجہد میں دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی شریک کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت پی ٹی آئی کے صدر نے ایم کیو ایم پاکستان کے قائدین سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔
پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الہیٰ نے عمران خان کی جانب سے ٹاسک ملنے کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کے کنونیئر خالد مقبول صدیقی، سینئر ڈپٹی کنونیئر مصطفیٰ کمال اور وسیم اختر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔
علاوہ ازیں چوہدری پرویز الہیٰ نے تحریک منہاج القرآن اور پاکستانی عوامی تحریک کے بانی ڈاکٹر طاہر القادری کے صاحبزادے محی الدین اور خرم نواز گنڈا پور سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ جس میں سیاسی امور پر مشاورت کی گئی۔
چوہدری پرویز الہیٰ نے مرکزی جماعت اہلحدیث کے امیر علامہ زبیر احمد ظہیر کو بھی ٹیلی فون کیا۔ پی ٹی آئی کے صدر نے تمام سیاسی رہنماؤں سے رابطے میں موجودہ سیاسی صورت حال اور آئین کی بالادستی کے حوالے سے گفتگو کی۔
سیاسی رہنماؤں سے ملاقات میں چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کی استقامت سے سازشی عناصر میں کھبلی مچ چکی ہے، فُل کورٹ کا راگ صرف الیکشن سے بچنے کیلیے الاپا جارہا ہے۔ مفرور نواز شریف کا فُل کورٹ کا مطالبہ بھی مضحکہ خیز ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔