- اس ریستوران میں نوڈلز کے ساتھ، 14 ٹانگوں والا سمندری کیڑا مفت میں کھائیں
- واٹس ایپ نے ویڈیو کال میں اسکرین شیئرنگ آپشن پیش کردیا
- کوٹ لکھپت میں پی ٹی آئی کی 10 خواتین نے بدسلوکی کی تردید کی ہے، ایس ایس پی
- ڈالر کی اڑان جاری،اوپن ریٹ 311 روپے کی نئی بلند ترین سطح پرپہنچ گئے
- حکومت آئندہ مالی سال کا کاروبار دوست بجٹ پیش کرے گی، وزیر خزانہ
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی
- حکومت نے ایل پی جی ایئر مکس پلانٹ کےلیے پالیسی گائیڈ لائنز منظورکرلیں
- شنگھائی میں گرمی کا 100 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
- اسپین کے وزیراعظم کا پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا فیصلہ؛ قبل ازوقت انتخابات کا مطالبہ
- آڈیو لیکس کمیشن اور سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ سماعت کے لیے مقرر
- کراچی؛ بڑے بھائی کو قتل اور چھوٹے کو زخمی کرنے کے واقعے کا مقدمہ درج
- کراچی میں پانچ روز کے دوران نگلیریا سے تین افراد جاں بحق
- ایشیا کپ پر بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، حتمی فیصلہ اے سی سی کرے گی
- خدیجہ شاہ کے طبی معائنے اور اہل خانہ سے ملاقات کی درخواست مسترد
- سندھ ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی کے 40 سے زائد کارکنان کو رہا کرنیکا حکم
- محمد عامر نے بابراعظم کے ساتھ تعلقات پر خاموشی توڑ دی
- بھٹو کے مشکل وقت میں پیپلز پارٹی میں بھی کوئی نہیں بچا تھا، اسد عمر
- پی ٹی آئی کے مزید 6 شرپسند فوجی عدالت کے حوالے
- صدر مملکت کا شہری کی تین امپورٹڈ گاڑیوں کی نیلامی پر کسٹم کو ادائیگی کا حکم
- جماعت اسلامی نے پی ٹی آئی یوسی چیئرمینز کی گرفتاری کیخلاف عدالت سے رجوع کرلیا
سندھ کی جامعات کا بیڑا غرق ہوچکا، صوبائی وزیر تعلیم کا انکشاف

فوٹو فائل
کراچی: وزیر تعلیم سید سردار شاہ نے کہا کہ سندھ کی جامعات کا بیڑا غرق ہو چکا ہے وہ وائس چانسلرز آگئے ہیں جن کو کبھی انتظامیہ کا تجربہ ہی نہیں رہا جن کو مالی انتظامات کا بھی نہیں پتا۔قیام پاکستان کے بعد بننے والی پہلی سندھ یونیورسٹی جس میں چالیس ہزار طلبہ زیر تعلیم ہیں وہ 10کروڑ روپے بینک سے قرضہ لے کر تنخواہیں دیتی ہے جبکہ جامعہ کراچی اور شاہ عبد اللطیف جیسی عظیم یونیورسٹیز اب ڈگریوں کی مشین بن چکی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ کے زیر اہتمام کالجز میں بہترین کارکردگی کی مناسبت سے ایوارڈ کی تقریب میں تعلیم کے شعبے سے وابستہ افراد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کی یونیورسٹیز میں لاکھوں طلبہ پڑھ کر نکلتے ہیں ماسٹرز کی ڈگری لے کر پیون اور چپڑاسی بننے کو تیار ہوتے ہیں کیونکہ ان کی ڈگریاں ایک دھوکہ ہیں یونیورسٹی میں اساتذہ کے قبیلے بنے ہوئے ہیں وائس چانسلر اس سے اثر انداز ہوجاتا ہے۔
انہوں نے کہا کالجز میں فائن آرٹس اور موسیقی سے متعلق ٹیچرز مہیا کیے جائے گے، اس پر مذہبی لوگوں نے تنقید بھی کی کہ عربی پڑھانا چاہئیے مگر جنہوں نے اسلام کی تاریخ پڑھی ہے انہیں معلوم ہے کہ موسیقی کی کیا اہمیت ہے موسیقی انسان کو انسان بناتی ہے جو طالب علم ارٹ اور کلچر سے محبت کرے گا وہ کالج کی پورانی خستہ دیواروں کو رنگوں سے بھر دے گا۔
وزیر تعلیم نے کہا کہ کالجز میں جن وسائل کی کمی ہے ہر کالج کا پرنسپل لکھ کر ڈائریکٹر کالجز اور سیکریٹری کالجز سندھ کو بھیجیں تاکہ وسائل کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔ ہم نئے کالجز بنانے کے بجائے جو موجودہ کالجز ہیں ان میں سہولیات دیں گے۔ سندھ کے کئی ایسے تحصیل بھی ہیں جن میں ہائیر سیکنڈری سکول تک نہیں ہیں جو ہیں ان میں بغیر پنکھے لیب اور واش روم کے طلبہ تعلیم حاصل کرتے ہیں جن کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
وزیر تعلیم نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل کالجز کو ہدایت کی ہے کہ کن کالجز میں مضامین اساتذہ کی کمی ہے جون تک پوری تیاری مکمل کر کے بتائیں تا کہ جہان مستقل مضامین کے اساتذہ نہیں ہیں وہاں ان کو منتقل کر کے کمی پوری کی جاسکے۔انہوں نے کہا کالجز کے داخلوں کے حساب سے بجٹ دیں گے تا کہ کوئی بھی کالج بنیادی سہولیات سے محروم نہ رہ جائے۔
وزیر تعلیم نے کہا ہم ترقی میں اس لیے بھی پیچھے ہیں کہ ہمارے ہاں ایک پرنسپل سالوں سے کالج میں کام کرتا رہتا ہے اور دوسرے کالج میں پھر وہی پرنسپل منتقل ہو جاتا ہے جب کہ کالج میں 20 سے 30 اساتذہ ہیں ان کو مواقع دینے کی ضرورت ہے۔
وزیر تعلیم و ثقافت سندھ سید سردار شاہ نے کہا ہے کہ بد قسمتی سے سندھ میں ارلی چائلڈ سینٹر نہیں ہے بچہ کیا پڑھنا چاہتا ہے اس سے نہیں پوچھا جاتا ہم بچوں پر مسلط کرتے ہیں بچوں کو کریئر کونسلنگ کی سخت ضرورت ہے کالج کے سابق طلبہ کو بلانا چاہیے جو کسی مقام پر پہنچ گئے ہیں ان کو طلبہ کے ساتھ بٹھانا چاہیے۔ رسمی ثقافت کو اب ختم ہونا چاہیے تاکہ ان طلباء کو معلوم ہو کہ کس طرح کامیابی کا راستہ اختیار کرنا ہے، کریئر کاؤنسلنگ پر زور دینا چاہئے ۔ اس لیے ہم ایجوکیشن اسٹوڈیو قائم کرنے جا رہے ہیں ٹیکنالوجی کا دور ہے اس جدید دور میں ہم چاہتے ہیں کہ طلبہ بھی عصر حاضر کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہو جائیں سرکاری کالجز میں سائنس میوزیم نہیں ہیں ہم پانچ سائنس میوزیم دینے جا رہے ہیں ہر ڈویژن میں سائنس سینٹر بنے گا اور ٹیکسٹ بک کے حوالے سے بھی اساتذہ کو کھلی اجازت ہے کہ وہ ہمیں تجاویز دے سکیں تاکہ ہم نصاب کو جدید دور کے حساب سے بہتر بنا سکیں۔
وزیر تعلیم نے بہترین اساتذہ کے ایوارڈز کے بارے میں کہا کہ طلبہ کو خود انتخاب کرنا چاہیے کہ بہترین استاد کون ہے۔ تقریب میں ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ پروفیسر شاداب حسین اور سیکریٹری کالجز سندھ احمد بخش ناریجو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام بہت کامیابی سے پورا ہوا شکر گزار ہیں۔ وزیر تعلیم نے کا کہ انھوں نے ہمیشہ محکمہ کالجز کے کام کو سراہا۔ اسکاؤٹ آڈیٹوریم میں منعقدہ حسن کارکردگی کی تقریب میں ایک سو پچاس کے قریب اساتذہ کو ایورڈز سے نوازا گیا جبکہ کراچی سمیت پورے سندھ سے کالجز میں بہترین کارکردگی دکھانے والے اساتذہ کو تقریب میں مدعو کیا گیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔