- راولپنڈی؛ احتساب عدالت نے 22 ریفرنسز بحال کردیے، پیر کو سماعت ہوگی
- فاطمہ قتل کیس؛ بچی کی والدہ کو قتل کی دھمکی پر ایس ایچ او معطل
- جج نہ ہونے کے سبب جی ایچ کیو حملہ کیس لٹک گیا
- پاکستان سے آزاد تجارت کا معاہدہ آخری مرحلے میں ہے،تھائی لینڈ سفیر
- سابق چیف جسٹس اور جسٹس اعجاز کیخلاف مس کنڈکٹ کی شکایات بے بنیاد قرار
- پولیس کی جانب سے ذاتی مقاصد اور پیسوں کیلیے شہریوں کا کالز ریکارڈ نکلوانے کا انکشاف
- وکلا کیخلاف کرپشن مقدمات پر لاہور بار کا احتجاج، عدالتوں کو تالے لگادیے
- ٹی ٹی پی کیلیے بھتہ لینے والا سرگرم گروہ گرفتار، تفتیش میں ہوشربا انکشافات
- وال اسٹریٹ جرنل کی کینیڈا میں بھارتی دہشتگردی کی تصدیق
- راولپنڈی میں جعلی پارکنگ رسیدیں بناکر فیس لینے والے 5 ملزمان گرفتار
- کفایت شعاری کا مشورہ؟
- بحیرہ روم کی غذائیں دماغی کمزوری کے خطرات میں کمی لاسکتی ہیں، تحقیق
- بیٹریوں اور شمسی خلیوں کی کارکردگی بہتر کرنے والی نینو ربن
- دبئی میں دنیا کی پہلی زیرآب مسجد کی تعمیر
- لاہور میں طوفانی بارش سے نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے
- کوشش ہے یو اے ای پاکستان سے گوشت درآمد روکنے کا فیصلہ واپس لے، ٹی ڈی اے پی
- لکی مروت میں ڈاکوؤں کی مسافر بس پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
- شہری پوسٹ آفسز پر نادرا سہولیات سے لاعلم نکلے
- کراچی میں پولیس مقابلوں کے دوران 6 ڈاکو زخمی
- کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل میں بھارت ملوث ہے، عالمی خفیہ ایجنسی کی تصدیق
امریکا میں عمران خان کے دوبارہ وزیراعظم بننے کی باتیں ہورہی ہیں، پرویز الہیٰ

فوٹو فائل
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہیٰ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا میں عمران خان کے دوبارہ وزیراعظم بننے کے حوالے سے باتیں ہورہی ہیں۔
لاہور میں سیاسی رہنماؤں سے ملاقات میں چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ چیف جسٹس کی استقامت سے سازشی عناصر میں کھبلی مچ چکی ہے، فُل کورٹ کا راگ صرف الیکشن سے بچنے کیلیے الاپا جارہا ہے۔ مفرور نواز شریف کا فُل کورٹ کا مطالبہ بھی مضحکہ خیز ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیماری کا بہانہ بنا کر ملک سے فرار ہونے والا کس منہ سے آئین اور عدلیہ کی بالادستی کا بھاشن دے رہا ہے۔ پرویز الہیٰ نے دعویٰ کیا کہ امریکا میں بھی عمران خان کی غیر معمولی مقبولیت ہے اور وہاں عمران خان کے دوبارہ وزیراعظم بننے کی باتیں ہورہی ہیں۔
قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف نے آئین بحالی کی جدوجہد میں دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی شریک کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت پی ٹی آئی کے صدر نے ایم کیو ایم پاکستان کے قائدین سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔
پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الہیٰ نے عمران خان کی جانب سے ٹاسک ملنے کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کے کنونیئر خالد مقبول صدیقی، سینئر ڈپٹی کنونیئر مصطفیٰ کمال اور وسیم اختر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔
علاوہ ازیں چوہدری پرویز الہیٰ نے تحریک منہاج القرآن اور پاکستانی عوامی تحریک کے بانی ڈاکٹر طاہر القادری کے صاحبزادے محی الدین اور خرم نواز گنڈا پور سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ جس میں سیاسی امور پر مشاورت کی گئی۔
چوہدری پرویز الہیٰ نے مرکزی جماعت اہلحدیث کے امیر علامہ زبیر احمد ظہیر کو بھی ٹیلی فون کیا۔ پی ٹی آئی کے صدر نے تمام سیاسی رہنماؤں سے رابطے میں موجودہ سیاسی صورت حال اور آئین کی بالادستی کے حوالے سے گفتگو کی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔