- وادیٔ سوات میں بڑی تعداد میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد
- چین میں کوئلے کی کان میں آگ بھڑک اُٹھی؛ 16 کان کن ہلاک
- کراچی؛ تیز دھار آلے کے وار سے 3 بچوں کی ماں قتل، مشتبہ شوہر زیرحراست
- ڈالر کی گراوٹ کا رجحان جاری، انٹربینک میں مزید سستا ہوگیا
- پشاور: ایم ڈی کیٹ طلبا کا ٹیسٹ دوبارہ لینے کے فیصلے کیخلاف احتجاج
- سانحہ بلدیہ، حماد صدیقی سمیت دیگر کا شناختی کارڈ، پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- کراچی؛ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی، مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک
- فواد چوہدری کی الیکشن کمیشن کارروائی کے خلاف درخواست مسترد
- جناح ہاوس حملہ کیس،صنم جاوید سمیت دیگر کی ضمانت منظوری چیلنج کرنے کا فیصلہ
- ملک میں عام انتخابات موجودہ ووٹر لسٹوں پر ہوں گے، الیکشن کمیشن
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم
- ذہن سے نکال دیں، سپریم کورٹ سے تاریخ لینے کا رجحان اب نہیں چلے گا، چیف جسٹس
- سائفر کیس؛ عمران خان کی درخواست ضمانت کی ان کیمرا پروسیڈنگ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ
- خاور مانیکا کو دبئی جانے سے روک دیا گیا، اینٹی کرپشن نے گرفتار کرلیا
- امن کے قیام کیلئے معاشرے سے عدم برداشت کا خاتمہ کرنا ہوگا!
- بلوچستان میں سکھ برادری کا بھارت کے خلاف شدید احتجاج
- دنوشکا پر ریپ کا الزام عائد کرنے والی خاتون کے میسج سامنے آگئے
- نسیم شاہ کے کندھے کی جلد سرجری کا امکان، فٹ ہونے میں 4 ماہ درکار
- پی ایس ایل گورننگ کونسل کا آج اہم اجلاس
- سینٹرل کنٹریکٹ، روٹھے کھلاڑیوں کو منانے کی کوششیں تیز ہوگئیں
پاک نیوزی لینڈ سیریز؛ سلیکٹرز اور کپتان کل سر جوڑ کر بیٹھیں گے، ذرائع

قومی ٹیم کا اعلان منگل کے روز کیے جانے کا امکان (فوٹو: فائل)
نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کیلئے سلیکٹرز اور کپتان نے سر جوڑ لیے، قومی ٹیم کا اعلان منگل کے روز کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق کیویز کے خلاف سیریز کیلئے کس کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا یا کس کو نہیں اس کے حتمی فیصلے کیلئے سلیکٹرز کل لاہور میں سر جوڑ کر بیٹھیں گے۔
عمرہ ادائیگی کے لیے جانے والی کپتان بابراعظم کی بھی گھر واپس ہوگئی ہے جبکہ پاکستانی ٹیم کے غیر ملکی کوچنگ اسٹاف کی آمد کا سلسلہ بھی پیر سے ہی شروع ہوگی۔
مزید پڑھیں: پاک نیوزی لینڈ ٹی20 سیریز؛ ٹکٹ کب کہاں اور کس قیمت پر ملیں گے؟
پہلے مرحلے میں ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن اور بیٹنگ کوچ اینڈریو پیوتک ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے لاہور پہنچ رہے ہیں۔ ٹیم ڈائریکٹر اور کنسلٹنٹ مکی آرتھر کی لاہور آمد کا دن ابھی تک طے نہیں ہو پایا جبکہ بولنگ کوچ مورنے مورکل کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ آئی پی ایل کے بعد اپنی خدمات پیش کریں گے۔
مزید پڑھیں: پاکستان اور نیوزی لینڈ سیریز کا شیڈول جاری کردیا گیا
ہیڈکوچ بریڈ برن اور بیٹنگ کوچ اینڈریو پیوٹک پی سی بی حکام کے ساتھ سلیکشن کمیٹی اور کپتان بابراعظم سے بھی ملاقات کرکے سیریز کی حکمت عملی ترتیب دیں گے۔
قومی ٹیم کے ساتھ ٹیم مینجمنٹ کا بورڈ سربراہ نجم سیٹھی کی منظوری کے بعد اسکواڈ کا باقاعدہ اعلان منگل تک کردیا جائے گا۔ سیریز کی تیاریوں کے لیے کیمپ 7 اپریل سے لگایا جارہا ہے جبکہ سیریز میں معمولی ردوبدل کے بعد شیڈول بھی اسی ہفتے جاری ہوگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔