- نیدرلینڈز میں قرآن پاک کی بےحرمتی، پاکستان کی شدید الفاظ میں مذمت
- بابراعظم کے بعد امام الحق کا بھی ٹریفک چالان
- بی جے پی کے دور حکومت میں سب سے زیادہ مسلم مخالف جرائم پیش آئے، بلومبرگ
- مریضوں کی بینائی جانے کے بعد سندھ میں بھی ایواسٹن انجکشن پر پابندی عائد
- الیکشن سے پہلے دما دم مست قلندر ہوگا، بعض باہر تو کچھ جیل میں ہونگے، منظوروسان
- نادرا نے خواجہ سراؤں کی رجسٹریشن کا عمل دوبارہ شروع کردیا
- پاکستان ویٹرنز کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا
- 2000 سال پرانا بچے کا جوتا بندھے ہوئے فیتوں کے ساتھ دریافت
- پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن میں کسی ٹیم کا اضافہ نہیں ہوگا
- کرکٹربابراعظم کو لائسنس نہ ہونے پر 2 ہزار روپے جرمانہ
- شرح مبادلہ کو ایکسچینج کمپنیوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا، یونس ڈھاگا
- طالبان کا داعش کی نگرانی کیلئے امریکی منصوبے کو اپنانے کا فیصلہ
- کراچی میں تیزاب گردی کا واقعہ؛ ’ذاتی دشمنی‘ پر ملزم نے خاتون کو نشانہ بنایا، پولیس
- بھارت نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ویزے جاری کردیے
- الیکشن کمیشن نے سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا
- بھارتی انتہاپسندوں کے مظالم کا شکار ہونے والے مسلمان باپ بیٹا کراچی پہنچ گئے
- اسرائیلی پولیس کی سرپرستی میں یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ پر حملہ کر دیا
- نیند میں کمی قلبی صحت پر منفی اثرات مرتب کر سکتی ہے
- ڈالر کی گراوٹ کا رجحان جاری، انٹربینک میں مزید سستا ہوگیا
- نگراں وزیراعلیٰ کی یقین دہانی پر جامعہ کراچی کے اساتذہ کی ہڑتال ختم
سعودی حکومت کی معتمرین کو ڈیجیٹل فراڈ سے بچنے کیلیے نئی ہدایات

سعودی حکومت نے ڈیجیٹل فراڈ سے چنے کیلیے ہدایات جاری کردیں، فوٹو: فائل
ریاض: سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے بینکنگ فراڈ سے بچنے کے لیے معتمریں کو ہدایات جاری کی ہیں۔
سعودی میڈیا کے مطابق رواں برس عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے بیرون ملک سے معتمرین غیر معمولی تعداد میں مکہ مکرمہ پہنچ رہے ہیں جن کے استقبال و انتظام کے لیے وزارتِ حج و عمرہ نے خصوصی اقدامات کیے ہیں۔
دنیا بھر میں جعل سازی اور ڈیجیٹل فراڈ کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جس سے محفوظ رہنے کے لیے وزات حج و عمرہ نے مندرجہ زیل ہدایات جاری کی ہیں۔
1- معتمرین بینکنگ ایپس ڈاؤن لوڈ کرنے میں احتیاط کریں۔
2-بینک کارڈ کا پن اور پاس ورڈ وغیرہ کی معلومات کسی کو نہ دیں۔
3- رقم منتقلی کے لیے مستند ذرائع استعمال کریں۔
4- موبائل فون اور سوشل ایپس پر موصول ہونے والے نامعلوم پیغامات اور لنکس پر کلک نہ کریں۔
5- فراڈ کی اطلاع فوری طور پر بینک اور مجاز حکام کو دیں۔
علاوہ ازیں سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے معتمرین سے درخواست کی ہے کہ اپنے ہمراہ 60 ہزار ریال سے زیادہ رقم، سونا، قیمتی پتھر اور دیگر مہنگی اشیا ساتھ نہ لائیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔