اے این ایف کی مختلف شہروں میں کارروائیاں کئی من منشیات برآمد

پشاور اور فیصل آباد کے ائرپورٹس سے جدہ اور شارجہ جانے والے مسافروں کے سامان سے منشیات برآمد کرلی گئی


ویب ڈیسک April 04, 2023
(فوٹو فائل)

اے این ایف کی جانب سے مختلف شہروں میں کی گئی انسداد منشیات کی کارروائیوں کے دوران کئی من منشیات برآمد کرلی گئی۔

ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق اے این ایف اور اے ایس ایف کی باچہ خان انٹرنیشنل ائرپورٹ پشاور پر مشترکہ کارروائی کے دوران فلائٹ نمبر ER 703 سے جدہ جانے والے ملزم کے شولڈر بیگ سے 1 کلو 792 گرام آئس برآمد کرکے مردان کے رہائشی ملزم کوگرفتار کرلیا گیا ہے۔

اے این ایف اور اے ایس ایف کی فیصل آباد ائرپورٹ پر ایک اور مشترکہ کارروائی کے دوران فلائٹ نمبر G 9583 سے شارجہ جانے والےمُلزم سے 38 گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی، جسے جوتوں میں مہارت سے چھپایا گیا تھا۔ حکام نے فیصل آباد کے رہائشی ملزم کو گرفتار کرلیا۔

علاوہ ازیں اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب کار سے 32 کلو 400 گرام چرس ، 2 کلو آئس اور 1 کلو 200 گرام افیون برآمد کرکے جہلم کے رہائشی ملزم کو گرفتار کرلیا۔ اُدھر اٹک برہان انٹر چینج کے قریب کار سے 18 کلو چرس برآمد کرکے شیخوپورہ کے رہائشی 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب کوسٹل ہائی وے پسنی زیرو پوائنٹ کے قریب گاڑی (وین ) سے 50 کلو افیون برآمد کرلی گئی، جسے خفیہ خانوں میں چھپا کر کراچی اسمگل کیا جا رہا تھا۔ حکام نے تربت کے رہائشی 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

تمام کارروائیوں میں گرفتار کیے گئے ملزمان کے خلاف انسدد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں