سونے کے نرخ میں بڑا اضافہ قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر

فی تولہ چاندی کی قیمت بھی اضافے کے بعد نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی


ویب ڈیسک April 04, 2023
(فوٹو : فائل)

عالمی سطح پر سونے کے نرخ بڑھے ہیں تاہم ملکی سطح پر سونے کے نرخ میں بڑا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 12 ڈالر کے اضافے سے 1982 ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے بعد ملکی سطح پر سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔

ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت پانچ ہزار روپے بڑھ کر دو لاکھ 14 ہزار 500 روپے اور دس گرام قیمت 4288 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 79 ہزار 612 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔

دریں اثنا فی تولہ چاندی کی قیمت 100 روپے بڑھ کر 2450 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں