کراچی میں گرمی بڑھ گئی اگلے 3 روز تیز دھوپ رہنے کا امکان

جیکب آباد، قمبرشہدادکوٹ، کشمور، شکارپور، سکھراورخیرپورمیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے


ویب ڈیسک April 04, 2023
فوٹو: فائل

شہر قائد میں حدت معمول سے بڑھ گئی اور اگلے تین روز کے دوران تیز دھوپ رہنے کی توقع ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق منگل کوزیادہ سےزیادہ پارہ 32.1 ڈگری ریکارڈ ہوا جبکہ شہر کا مطلع صاف جبکہ بیشتروقت دھوپ رہی اور کئی روز متوازن موسم کے بعد دوپہر کے وقت معمولی حدت محسوس کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ دو روز سے جاری معمول سے تیز ہواؤں کی رفتار بھی کم رہی اور شہرکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت گذشتہ روزکے مقابلے میں ایک ڈگری اضافے سے 32.1 ڈگری جبکہ ہوا میں نمی کاتناسب 50 فیصد رہا۔

ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق اگلے 3 روزکے دوران شہر میں تیزدھوپ رہنےکا امکان ہےاور آج شہر میں دوپہر کے وقت بلوچستان کی شمال مغربی سمت کی ہوائیں چل سکتی ہیں جس سے حدت محسوس کی جاسکتی ہے تاہم شام کے وقت سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں چلیں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 جبکہ جمعرات کو 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوسکتا ہے، صوبے کے اکثرعلاقوں میں موسم خشک رہنے جبکہ جیکب آباد، قمبرشہدادکوٹ، کشمور، شکارپور، سکھراورخیرپورمیں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں