آصف زرداری دبئی سے وطن واپس پہنچ گئے

آصف زرداری علاج کی غرض سے ایک ماہ سے دبئی میں مقیم تھے


ویب ڈیسک April 04, 2023
فوٹو فائل

پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری دبئی سے وطن واپس پہنچ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آصف علی زرداری خصوصی طیارے کے ذریعے دبئی سے کراچی پہنچے جہاں اُن کا ایئرپورٹ پر پارٹی رہنماؤں نے استقبال کیا۔

آصف علی زرداری ایک ماہ قبل طبیعت ناسازی کے بعد علاج کی غرض سے دبئی گئے تھے جہاں اُن کی سرجری بھی ہوئی۔ وطن واپسی کے بعد سابق صدر کل سے سیاسی محاذ سنبھالیں گے اور ملکی موجودہ صورتحال پر مشاورت کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں