سول سوسائٹی کا برطانیہ کی پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت کیخلاف احتجاج
برطانیہ اپنے ایجنٹوں کے ذریعے پاکستان کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہا ہے
سول سوسائٹی نے برطانیہ کی پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت کے خلاف بھرپوراحتجاجی مظاہرہ کیا۔
اراکین سول سوسائٹی نے ڈپلومیٹک انکلیو کے سامنے احتجاج کیا۔ مظاہرین نے احتجاجی بینرزاورپلے کارڈز اٹھائے رکھے تھے۔ مظاہرین کاکہنا تھاکہ برطانیہ اپنے ایجنٹوں کے ذریعے پاکستان کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مظاہرین نے ایسٹ انڈیا کمپنی کی نئی صورت نامنظوراوربرطانیہ کا 'جو یار ہے غدار ہے' کے نعرے بھی لگائے۔ مظاہرین نے کہا کہ اگر برطانیہ باز نہ آیا تو اگلی بار مظاہرہ برطانوی ہائی کمیشن کے باہر کریں گے۔
برطانیہ کی پاکستان کے اندرونی اور بالخصوص سیاسی معاملات میں آئے روز بے جا مداخلت کی بھی سول سوسائٹی کے ارکان نے مذمت کرتے ہوئے واضح کیا کہ ہم کسی صورت اپنے ملک کے اندر بیرونی مداخلت قبول نہیں کرینگے۔