ہتھ کڑیاں لگا کر طویل پیراکی کرنے کا نیا ریکارڈ

مصر کے شہاب عالم نے 11.65 کلومیٹر پیراکی کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ حاصل کیا


ویب ڈیسک April 06, 2023
(تصویر: گینیز ورلڈ ریکارڈز)

مصر کے ایک پیراک نے ہتھ کڑیاں لگا کر 11 کلو میٹر سے زیادہ پیراکی کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

مصر کے 31 سالہ پیراک شہاب عالم نے خلیجِ عرب کے کھلے پانیوں میں ہتھ کڑیاں لگا کر 11.65 کلومیٹر پیراکی کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ حاصل کیا۔

شہاب عالم سے قبل یہ ریکارڈ امریکا کے بینجامن کیٹزمن کے پاس تھا۔ انہوں نے 2021 میں 8.60 کلومیٹر پیراکی کر کے یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔

شہاب عالم نے ریکارڈ حاصل کرنے کے لیے تقریباً چھ گھنٹوں تک مسلسل پیراکی کی۔

شہاب عالم کا کہنا تھا کہ دورانِ ٹریننگ جب انہوں نے ہتھ کڑیاں لگائی ہوتی تھیں تو ان کو مشکوک نگاہوں سے دیکھا جاتا تھا اس لیے وہ نسبتاً کم رش والی جگہوں پر پیراکی کرتے تھے اس کے باوجود ان کو اس مسئلے کا سامنا ہوتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنی تکنیک میں مزید بہتری پر کام کر رہے ہیں اس لیے ممکن ہے مستقبل میں وہ اپنا ریکارڈ توڑ سکیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں