قومی اسمبلی مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف قرارداد منظور
عالمی برادری اسرائیلی حملے رکوانے کا مطالبہ کرے، رمضان المبارک میں مسجد اقصی پر اسرائیلی حملہ بدترین دہشت گردی ہے، متن
قومی اسمبلی نے مسجد اقصٰی میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کرلی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسرائیلی جارحیت کے خلاف قرارداد پی پی پی رکن ناز بلوچ نے منظور کرلی جس میں کہا گیا کہ یہ ایوان بیت المقدس پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔
قرارداد میں مزید کہا گیا کہ عالمی برادری اسرائیلی حملے رکوانے کا مطالبہ کرے، رمضان المبارک میں مسجد اقصی پر اسرائیلی حملہ بدترین دہشت گردی ہے۔