آذربائیجان نے ’اشتعال انگیز اقدامات‘ پر 4 ایرانی سفارتکاروں کو ملک بدر کردیا

ایرانی سفارت خانے کے 4 ملازمین 48 گھنٹے میں ملک چھوڑدیں، باکو


ویب ڈیسک April 06, 2023
—فوٹو: الجزیرہ

آذربائیجان نے 'اشتعال انگیز اقدامات' پر چار ایرانی سفارتکاروں کو ملک بدر کردیا۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب باکو نے کہا کہ اس نے 6 افراد کو گرفتار کیا ہےجو ایرانی خفیہ اداروں سے منسلک تھے اور کیسپین ملک میں بغاوت کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ ایران اور آذربائیجان کے درمیان تعلقات طویل عرصے سے کشیدہ ہیں، آذربائیجان ایران کے حریف ترکی کا قریبی اتحادی ہے۔ باکو نے حالیہ برسوں میں ایران کے علاقائی حریف اسرائیل کے ساتھ بھی تعلقات کو گہرا کیا ہے۔

باکو میں وزارت خارجہ نے کہا کہ اس نے ایرانی سفیر کو "طلب" کیا ہے اور انہیں بتایا ہے کہ "ایرانی سفارت خانے کے 4 ملازمین کو 48 گھنٹے میں ملک چھوڑدیں کیونکہ انہیں ناپسندیدہ افراد قرار دیا گیا ہے۔"

اس میں کہا گیا کہ وہ 'سفارتی آداب کے خلاف سرگرمی' کا حصہ رہے لیکن مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ اس سے قبل باکو نے کہا تھا کہ اس نے 6 آذربائیجانی شہریوں کو گرفتار کیا، جن کے بارے میں کہا گیا تھا کہ "ملک میں حالات کو غیر مستحکم کرنے کے لیے انہیں ایرانی خفیہ اداروں نے بھرتی کیا تھا"۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں