ناقص صفائی پر کے پی میں پانچ بیکری یونٹس بند کر دیے گئے

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی ضلع دیر اپر اور صوابی میں کارروائی


ویب ڈیسک April 07, 2023
فوٹو: عائشہ میر/ ایکسپریس

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے ضلع دیر اپر اور صوابی میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے پانچ بیکری یونٹس بند کر دیے۔

ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مختلف کریانہ، ہول سیل اور میٹ شاپس، بیکری پروڈکشن یونٹس اور ہوٹلز کا معائنہ کیا۔ ناقص صفائی، نان فوڈ گریڈ کلر اور گندے انڈوں کے استعمال پر دیر اپر میں تین اور صوابی میں دو بیکری پروڈکشن یونٹس سر بمہر کیے گئے۔

صوابی فوڈ سیفٹی ٹیم نے ایک ہول سیل شاپ سے 720 کلو گرام مس لیبل گھی برآمد کرکے ضبط بھی کیا۔

ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی شاہ رخ علی خان کا کہنا ہے کہ صوبے کے تمام اضلاع میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں