یوم شہادت حضرت علیؓ پر تعلیمی ادارے بند رہیں گے

نوٹی فکیشن کا اطلاق سرکاری و نجی اسکول و کالجوں پر یکساں طور پر ہوگا، محکمہ تعلیم


Staff Reporter April 07, 2023
(فوٹو : انٹرنیٹ)

سندھ حکومت نے یوم شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر تعلیمی بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ کے فیصلے کے تحت یوم شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر 21 رمضان المبارک بدھ 12 اپریل کو کراچی سمیت سندھ بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

اس سلسلے میں سیکریٹری کالج ایجوکیشن احمد بخش ناریجو کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔ نوٹی فکیشن میں گزشتہ سال منعقدہ 22 فروری کو اسٹیئرنگ کمیٹی کے منعقدہ اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 21 رمضان المبارک 12 اپریل بدھ کو تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

محکمہ تعلیم کے اعلامیے کے مطابق نوٹی فکیشن کا اطلاق سرکاری و نجی اسکول و کالجوں پر یکساں طور پر ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں