سینیئر اداکار اور پروڈیوسر طارق جمیل انتقال کرگئے

بطور پروڈیوسر ڈرامہ آنچ سے شہرت کی بلندیوں کو چھوا اور دل مومن سمیت کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے


ویب ڈیسک April 09, 2023
طارق جمیل پراچہ کے انتقال سے پاکستان ٹیلی وژن باصلاحیت اداکار اور پروڈیوسر سے محروم ہوگیا

پاکستان ٹیلی وژن کے سنہری دور کا ایک اور باب ہمیشہ کے لیے بند ہوگیا۔ سینئر اداکار، پروڈیوسر اور تخلیق کار طارق جمیل پراچہ قضائے الہی سے انتقال کرگئے۔

پاکستان ٹیلی وژن میں بطور سیٹ ڈیزائنر اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے اور پھر بہترین اداکار اور کامیاب پروڈیوسر تک سفر طے کرنے والے اپنی امثال آپ طارق جمیل پراچہ انتقال کرگئے۔

actor tariq paracha died 1

 

بطور پروڈیوسر ڈرامہ آنچ سے شہرت حاصل کرنے والے طارق جمیل پراچہ کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا پر عمران اسلم نے دی جس کے بعد اداکار و میزبان فیصل قریشی نے بھی تصدیق کی۔

طارق جمیل پراچہ نے اڑان، دل مومن، محبت چھوڑ دی، پیار نام کا دیا اور سات پردوں جیسے مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ مرحوم نے شوبز کا جو بھی شعبہ اپنایا، کامیابیاں سمیٹیں۔

actor tariq paracha died

سوشل میڈیا پر انتقال کی خبر سنتے ہی معروف اداکاروں اور اداکاراؤں نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے طارق جمیل پراچہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں