دنیا کے امیرترین افراد اگرغریب ہوجائیں تو کیسے لگیں گے

اے آئی کے Midjourney پروگرام کا استعمال کرتے ہوئے امیر ترین افراد کو غریب بنا کر تصویروں میں دکھایا گیا ہے


ویب ڈیسک April 11, 2023
[فائل-فوٹو]

مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence) کی جانب سے بنائی گئی چند تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جن میں دکھایا گیا ہے کہ دنیا کے امیر ترین افراد اگر غربت کی سطح پر آجائیں تو کیسے لگیں گے۔


آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا رجحان سوشل میڈیا سے لے کر عسکری اور میڈیا کی سطح تک تیزی سے پھیلتا جارہا ہے اور اس کے شوقین فنکار اے آئی پروگرام کا استعمال کرتے ہوئے دلکش نتائج برآمد کررہے ہیں۔ مصنوعی ذہانت اتنی ترقی کر چکی ہے کہ لوگ اس میں بہت زیادہ محنت کیے بغیر ہر طرح کی تصاویر بنا سکتے ہیں۔

بہت سے فنکاروں نے اس ٹیکنالوجی کو ناقابل تصور تصاویر بنانے کے لیے بھی استعمال کیا ہے۔ انہی میں ایک آرٹسٹ نے Midjourney اے آئی پروگرام کا استعمال کرتے ہوئے دنیا کے امیر ترین لوگوں کو غریب تصور کرکے تصاویریں تیار کی ہیں جو کہ حیران کن ہیں۔ آرٹسٹ نے تصویروں کا عنوان 'سلم ڈاگ ملینئرز' رکھا ہے۔







View this post on Instagram


A post shared by Gokul Pillai (@withgokul)






گوکل پلائی نامی آرٹسٹ نے سات تصویریں شیئر کیں جن میں غریب ارب پتیوں کو کچی آبادیوں میں رہتے ہوئے دکھایا گیا جس میں میں ڈونلڈ ٹرمپ، بل گیٹس، مکیش امبانی، مارک زکربرگ، وارن بفیٹ، جیف بیزوس اور ایلون مسک شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں