عیدالفطر کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب

اجلاس 20 اپریل کو اسلام آباد میں کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں ہوگا


ویب ڈیسک April 11, 2023
فوٹو: فائل

عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔

ایسکپریس نیوز کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 20 اپریل کو اسلام آباد میں ہوگا جس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے، اجلاس میں شوال کے چاند کی رویت سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: عیدالفطر پر 4 سے 5 چھٹیاں ملنے کا امکان

اجلاس میں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، محکمہ موسمیات اور اسپارکو کے نمائندے بھی شرکت کریں گے جبکہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، پشاور، کراچی اور کوئٹہ میں منعقد کئے جائیں گے۔

دوسری جانب پاکستان میں رمضان المبارک کا آخری عشرہ آتے ہی عید الفطر کی تیاریوں میں مزید تیزی آ گئی ہے، ماہ مبارک کے اختتام میں چند روز باقی رہ جانے پر لوگ عید الفطر کی تاریخ جاننے کے خواہاں ہیں۔

واضح رہے کہ رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی نے کہا ہے کہ 20 اپریل کی شام عیدالفطر کا چاند نظر نہیں آئے گا لہذا رمضان 30 روزوں کا ہو گا اور عید ہفتہ 22 اپریل کو منائے جانے کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں