گٹکا کارخانے پر چھاپہ، 4 ملزم گرفتار، چھالیہ وسامان برآمد

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 14 اپريل 2023
 سائٹ صنعتی ایریا سے فیکٹری ملازم سلمان ، حبیب،امجد،حمادکوگرفتارکیا،پولیس
۔ فوٹو : فائل

 سائٹ صنعتی ایریا سے فیکٹری ملازم سلمان ، حبیب،امجد،حمادکوگرفتارکیا،پولیس ۔ فوٹو : فائل

 کراچی:  سائٹ بی پولیس نے سائٹ صنعتی ایریا میں گٹکا بنانے کے کارخانے پر چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں چھالیہ اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔

پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او سائٹ بی زوار حسین کے مطابق ایس پی بلدیہ ڈویژن مغیث احمد ہاشمی کی نگرانی میں سائٹ صنعتی ایریا میں گٹکے اور ماوے کے کارخانے پر چھاپہ مار کر 4 ملزمان سلمان ، حبیب اللہ ، محمد امجد اور حماد حسن کو گرفتار کرلیا جبکہ فرحان فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق کارخانے پر چھاپے کے دوران 16 کارٹن میں موجود 1280 پیکٹ ایم جے گٹکا 6 بورے ماوا ، 65 کلو چھالیہ کے 10 بورے ، ایک من تمباکو کے 7 بورے اور گٹکے میں استعمال کیے جانے والا کیمیکل کے 6 بورے جن کا وزن 120 کلو ہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔