امریکا کے خفیہ اور حساس دستاویز ایئرفورس کے اہلکار نے لیک کیے

روس- یوکرین جنگ سے متعلق امریکا کی خفیہ دستاویز لیک کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا


ویب ڈیسک April 14, 2023
امریکا کے نہایت حساس اور خفیہ دستاویز لیک ہوگئے تھے؛ فوٹو: رائٹرز

امریکا کے حساس اور خفیہ دستاویز افشا کرنے کے الزام میں نیشنل گارڈ کے ایک ملازم جیک ٹیکسیرا کو حراست میں لے لیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایف بی آئی نے امریکی فضائیہ کے نیشنل گارڈ کے ایک ملازم جیک ٹیکسیرا کو خفیہ امریکی دستاویزات کے آن لائن لیک ہونے کی تحقیقات کے سلسلے میں گرفتار کرلیا۔

ایف بی آئی نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ 21 سالہ جیک ٹیکسیرا وہ آن لائن چیٹ روم OG کے نام سے چلا رہا تھا اور اسی پلیٹ فارم پر خفیہ دستاویز پہلی بار منظر عام پر آئی تھی۔

اس آن لائن پلیٹ فارم میں 24 افراد کا گروپ تھا جن میں روسی اور یوکرینی افراد بھی تھے جس میں زیادہ تر اسلحہ سے دلچسپی کے پیغامات اور نسل پرستانہ میمز شیئر کیے جاتے ہیں۔

تاہم گزشتہ چند دنوں سے خفیہ امریکی دستاویز بھی شیئر کی جارہی تھیں۔

ایف بی آئی نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ یوکرین جنگ سمیت امریکی حکومت کے حساس راز افشا کرنے کے پیچھے 21 سالہ جیک ٹیکسیرا ہی ہے ملزم سے قومی دفاع کی خفیہ معلومات کو افشا کرنے پر تفتیش کی جا رہی ہے۔

دو روز قبل صدر جو بائیڈن نے حساس دستاویز لیک ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ انٹیلی جنس ادارے دستاویز افشا کرنے والے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

مقبول خبریں