لاہور میں ایک ہی گھر کی دو خواتین نے خودکشی کرلی
متوفی خواتین آپس میں ممانی اور بھانجی کا رشتہ تھا
فیکڑی ایریا کے علاقے میں ایک ہی گھر کی دو خواتین نے خودکشی کرلی۔
پولیس کے مطابق متوفی خواتین نے گھریلو جھگڑے پر خودکشی کی، متوفی خواتین آپس میں ممانی اور بھانجی کا رشتہ تھا۔
گزشتہ روز دونوں خواتین نے زہریلی گولیاں کھائیں تھی، دونوں خواتین کو بے ہوشی حالت میں گزشتہ روز جنرل اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ 30 سالہ صوبیہ گزشتہ روز جبکہ 18 سالہ سمیرا آج صبح دم توڑ گئی۔
پولیس اور فرانزک ٹیم نے شواہد اکھٹے کرکے تحقیقات شروع کر دی۔ ایدھی رضاکاروں نے پولیس کارروائی کے بعد لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا۔