عید الفطر پر کونسی فلمیں ملک کے سنیما گھروں کی زینت بنیں گی

اس سال شائقین کے پاس عید پر فلموں کا انتخاب کرنے کے لیے بہترین آپشن ہوں گے


ویب ڈیسک April 17, 2023
(فوٹو انسٹاگرام)

فلمساز اپنی فلموں کی ریلیز کیلئے پورا سال عید الفطر اور عید الاضحی جیسے تہواروں کا انتظار کرتے ہیں کیونکہ عوام عید پر اہل خانہ کے ہمراہ تفریح کے طور پر فلمیں دیکھنا پسند کرتے ہیں۔

اس سال شائقین کے پاس عید پر فلموں کا انتخاب کرنے کے لیے بہترین آپشن ہوں گے کیونکہ ان کیلئے رومانس سے لے کر کامیڈی اور ایکشن تک ہر طرح کی پاکستانی فلمیں ریلیز کی جارہی ہیں۔

وہ کونسی فلمیں ہیں جو عید الفطر ملک کے سنیما گھروں کی زینت بنیں گی ایک نظر ڈالتے ہیں۔

منی بیک گارنٹی

عیدالفطر پر میگا بجٹ فلم منی بیک گارنٹی ریلیز کی جارہی ہے جس میں سُپر اسٹار فواد خان، میکال ذوالفقار، گوہر رشید، مانی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

فیصل قریشی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں کرکٹ لیجنڈ وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنیرا اکرم بھی سلور اسکرین پر ڈیبیو کریں گے۔

Films Releasing In Cinemas This Eid ul Fitr 2023

ہوئے تم اجنبی

نیوز اینکر کامران شاہد جو اداکار شاہد کے بیٹے ہیں، کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں میکال ذوالفقار، سعدیہ خان، سہیل احمد، ثمینہ پیرزادہ اور عائشہ عمر اداکاری کرتے نظر آئیں گے یہ فلم برِصغیر کی تقسیم کے تناظر میں بنائی گئی ہے۔

HueyTumAjnabi

دادل

سونیا حسین اور محسن عباس حیدر کی فلم دادل ایکشن اور ڈرامے سے بھرپور ہوگی جس میں سونیا بالکل مختلف کردار میں نظر آئیں گی معروف ہدایتکار ابو علیحہ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کے زیادہ تر مناظر کراچی کے علاقے لیاری میں فلمائے گئے ہیں اور اس کی کہانی بھی لیاری کی ایک باکسر خاتون پر مبنی ہے۔

Films Releasing In Cinemas This Eid ul Fitr 2023

جان وِک 4

پاکستانی شائقین جان وِک کو پسند کرتے ہیں اور فرنچائز کی پچھلی فلموں نے بھی ملک میں بہترین بزنس کیا تھا۔ رواں سال عیدالفطر پر John Wick: Chapter 4 ہالی ووڈ فلموں کے شائقین کیلئے بڑا تحفہ ہوگی۔

Films Releasing In Cinemas This Eid ul Fitr 2023

مقبول خبریں