بدین میں این ڈی وائرس کا حملہ ، ہزاروں مرغیاں مرگئیں

ایکسپریس نیوز ڈیسک  اتوار 20 اپريل 2014
فارمرز کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا، فارمرز نے چوزے خریدنا بند کر دیے۔
فوٹو : فائل

فارمرز کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا، فارمرز نے چوزے خریدنا بند کر دیے۔ فوٹو : فائل

بدین: مرغیوں میں این ڈی وائرس کا حملہ، ہزاروں مرغیاں مرگئیں، بدین ضلع کے پولٹری فارم خالی ہوگئے۔

فارمرز کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا، فارمرز نے چوزے خریدنا بند کر دیے۔ دوسری جانب فارم پر کام کرنے والے سیکڑوں ملازمین کو فارغ کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے محنت کش فاقہ کشی کا شکار ہیں۔بدین سمیت ماتلی ٹنڈوباگو ، گولارچی، تلہار ودیگر چھوٹے بڑے شہروں میں مرغیوں کی خطرناک بیماری این ڈی وائرس تیزی سے پھیلنا شروع ہوگگئی ہے جس کی وجہ سے ہزاروں مرغیاں مر چکی ہیں، سیکڑوں شیڈ خالی ہوگئے جس کے باعث پولٹری فارم مالکان کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

وائرس پھیلنے کی وجہ سے فارم مالکان نے چوزے خریدنا بند کر دیے اور ملازمین کو فارغ کر دیا ہے، سیکڑوں غریب ملازمین بے روزگار ہو کر فاقہ کشی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ رابطہ کرنے پر فارم مالکان خالق خان، انور خان اور دیگر نے بتایا کہ خطرناک وائرس کی وجہ سے ہزاروں کی تعداد میں مرغیاں مر رہی ہیں اور ہم نے چوزے خریدنا بند کر دیے ہیں اور وٹرنری والے بھی کوئی تعاون کرنے کو تیار نہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔