بیٹنگ فرم سے معاہدہ انگلش بورڈ نے میک کولم کو کلین چٹ دے دی

اینٹی کرپشن کوڈ کھلاڑیوں اور کوچز کو اشتہارات میں آنے یا بک میکرز کے برانڈ ایمبیسیڈر بننے سے نہیں روکتا، ای سی بی


Sports Desk April 20, 2023
اینٹی کرپشن کوڈ کھلاڑیوں اور کوچز کو اشتہارات میں آنے یا بک میکرز کے برانڈ ایمبیسیڈر بننے سے نہیں روکتا، ای سی بی۔ فوٹو: ای سی بی

انگلش ٹیسٹ ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم کو ای سی بی نے جوئے کے اشتہار میں کام کرنے کے معاملے میں کلیئر کردیا۔

22 بیٹ کے ساتھ کوچ کے اشتہار پر نیوزی لینڈ سے شکایات سامنے آئی تھیں،گزشتہ ہفتے اس مسئلے سے آگاہ کیے جانے پر انگلش بورڈ نے کہا تھاکہ وہ معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے، جوئے سے متعلق قوانین کی پیروی کو یقینی بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی بک میکر کی تشہیر، برینڈن میک کولم کیخلاف تحقیقات شروع

میک کولم اور ایجنٹ سے بات چیت کے بعد ای سی بی نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ اینٹی کرپشن کوڈ کھلاڑیوں اور کوچز کو اشتہارات میں آنے یا بک میکرز کے برانڈ ایمبیسیڈر بننے سے نہیں روکتا۔

مقبول خبریں