بھارتایران اور بنگلادیش سمیت کئی ممالک میں آج عیدالفطر منائی جارہی ہے

بھارت، آسٹریلیا، جاپان، فلپائن اور سنگاپور میں آج عید الفطر منائی جا رہی ہے


ویب ڈیسک April 22, 2023
مقبوضہ کشمیر، بھارت اور دیگر ممالک میں آج عید الفطر منائی گئی؛ فوٹو: فائل

بھارت، بنگلادیش اور ایران سمیت کئی ممالک میں عید الفطر آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

افغانستان، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت کئی خلیجی ممالک میں کل عید الفطر منائی گئی تھی جب کہ آج آسٹریلیا، جاپان، فلپائن، بھارت، بنگلادیش، ایران، ملائیشیا، تھائی لینڈ، سنگاپور اور برونائی میں بھی منائی جا رہی ہے۔

غیر مسلم ممالک میں مقیم مسلمانوں نے اپنے مذہبی تہوار کو شایان شان طریقے سے منایا۔ مساجد میں عید کا خطبہ سنا گیا اور نماز کے بعد ایک دوسرے سے گلے مل کر مبارک باد دی گئی۔

لوگ اپنے احباب اور دوستوں سے عید ملنے جاتے ہیں۔ گھروں میں دعوتوں کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں روایتی پکوانوں سے مہمانوں کی تواضع کی جاتی ہے۔

ریسٹورینٹس اور پارکوں میں غیر معمولی رش ہوتا ہے۔ عید کی خوشیوں سے سب سے زیادہ بچے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ عید ملتی ہے اور خوب سارا گھومنے پھرنے اور کھیلنے کودنے کا موقع ملتا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھی آج عیدالفطر منائی جا رہی ہے تاہم قابض بھارتی فوج اس اہم مذہبی تہوار پر بھی مسلم دشمنی سے باز نہ آئی اور تاریخی مسجد سری نگر میں نمازِ عید کی ادائیگی سے روک دیا۔

عید کے موقع پر پوری وادی میں فوج اور پولیس کی نفری بڑھا دی گئی۔ قدم قدم پر کھڑے اہلکار مساجد اور عید گاہوں کو جانے والوں کو ہراساں کر رہے ہیں۔

 

مقبول خبریں