ریویو کا فیصلہ درست ثابت ہونے پر بابراعظم خود بھی حیران

اسپورٹس رپورٹر  اتوار 30 اپريل 2023
کپتان کے چہرے کے تاثرات پر مبنی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ فوٹو: ٹوئٹر پی سی بی

کپتان کے چہرے کے تاثرات پر مبنی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ فوٹو: ٹوئٹر پی سی بی

لاہور: ریویو کا فیصلہ درست ثابت ہونے پر کپتان بابر اعظم خود بھی حیران رہ گئے، ان کا ردعمل سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

راولپنڈی میں دوسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کی اننگز کے 47 ویں اوور میں حارث رؤف کی گیند مہمان کپتان ٹام لیتھم کے بیٹ کو چھوتے ہوئے وکٹ کیپر محمد رضوان کے گلوز میں گئی، امپائر نے ناٹ آؤٹ قرار دیا جس پر بابر اعظم نے ریویو لے لیا، فیصلہ پاکستان کے حق میں آیا۔

یہ بھی پڑھیں: فخر زمان کی 180 رنز کی شاندار اننگز، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی

اس موقع پر خوشگوار حیرت میں مبتلا کپتان کی باچھیں کھلی رہ گئیں، ان کے چہرے کے تاثرات پر مبنی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

https://twitter.com/kingbabararmy/status/1652317598422556673

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔