- ٹیم دورہ آسٹریلیا کیلئے پرجوش ہے، محمد حفیظ
- انٹرا پارٹی الیکشن میں عمران خان کی دستبرداری کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، تحریک انصاف
- الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت 30 نومبر کو جاری کرے گا
- لاہور؛ سرغنہ سمیت اسد ڈکیت گینگ کے پانچ ارکان گرفتار
- پاکستان رہنے کیلیے دنیا کے سستے ترین ممالک میں سرفہرست
- قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کیلئے منیجمنٹ اور کوچنگ اسٹاف کا اعلان
- بیوی نے غیر ازدواجی تعلقات پر شوہر کو بالکونی سے نیچے پھینک دیا
- دنیا کی سب سے کم عمر ذہین بچی
- اہلیہ سے منسوب جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے امام الحق کو پریشان کردیا
- ورلڈکپ فائنل میں بھارت کی شکست کا جشن منانے پر 7 کشمیری طلبا گرفتار
- شعیب اختر بیس بال کے ایمبیسیڈر بن گئے
- ہونڈا کا پاکستان میں الیکٹرک بائیک متعارف کرانے کا اعلان
- پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن ہفتے کو ہوں گے، عمران خان حصہ نہیں لیں گے
- گوگل دسمبر سے غیر فعال اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنا شروع کر دے گا
- سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے سے اپنی جائیدادیں واپس مانگ لیں
- افغان شہری کا خودکش حملہ، پاکستان کا حافظ گل بہادر کی حوالگی کا مطالبہ
- عالمی بینک نے پاکستان میں بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کی مخالفت کردی
- مسلم لیگ (ن) کی کامیابی پاکستان کو مسائل سے نجات دلانے کیلیے اہم ہے، شہباز شریف
- اے آئی پھیپھڑوں کے کینسر کی نشاندہی میں مددگار ثابت
- جسے اللہ رکھے؛ غزہ میں گھر کے ملبے سے37 دن بعد نومولود زندہ مل گیا
لت کے شکار افراد کی مدد کیلیے کھلاڑی نے خود کو گلاس باکس میں بند کرلیا

بلغاریہ کے سخت گیر کھلاڑی نے خود کو 15 روز کے لیے ایک چھوٹے سے شیشے کے کمرے میں بند کرلیا ہے۔ فوٹو: بشکریہ یاہونیوز
بلغاریہ: بلغاریہ کے کراس جورجیئف نے نشے اور دیگر اقسام کی لت اور عادتِ بد کے شکار نوجوانوں کی مدد کے لیے خود کو شیشے کے ایک کمرے میں بند کرلیا ہے اور وہ یہاں 15 دن رہیں گے۔
کراس ایک جانب تو اس سے کچھ رقم جمع کریں گے تاکہ وہ شراب، تمباکو نوشی، کسی عادتِ بد یا اسمارٹ فون کی لت میں شکار نوجوانوں کی مدد کرسکیں۔ دوم وہ عملی مظاہرہ کرنا چاہتے ہیں کہ وہ خود کو 15 دن ایک چھوٹے سے شیشے کے کمرے میں قید رکھ کر جب نارمل رہ سکتے ہیں تو دوسرے نوجوان نشے یا لت کے بغیر رہ سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ کراس جورجیئف شدید محنت والی جسمانی مشقت و کھیل (ایکسٹریم اسپورٹس) کے ماہر ہیں۔ اس سے قبل وہ پوری دنیا میں 30 میراتھن میں حصہ لے چکے ہیں اور کیلیفورنیا کی خطرناک وادی موت میں 217 کلومیٹر دوڑ چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ خود کو چیلنج کرنا چاہتے تھے اور دنیا کو بتانا ہے کہ اگرکوئی شیشے کے ڈبے میں بند ہوتا ہے تو اس پر کیا کچھ نفسیاتی اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ اس سے حاصل ہونے والی رقم 18 سال سے کم عمر ان بچوں پر صرف کی جائے گی جو انرجی ڈرنکس سے لے کر منشیات اور نشے سے لے کر ڈجیٹل میڈیا اور فون کی لت میں گرفتار ہیں۔
بلغاریہ کے اہم شہر سوفیا کے ایک عوامی میدان میں انہوں نے خود کو ایک شیشے کے گھر میں بند کیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔