- ٹیم دورہ آسٹریلیا کیلئے پرجوش ہے، محمد حفیظ
- انٹرا پارٹی الیکشن میں عمران خان کی دستبرداری کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، تحریک انصاف
- الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت 30 نومبر کو جاری کرے گا
- لاہور؛ سرغنہ سمیت اسد ڈکیت گینگ کے پانچ ارکان گرفتار
- پاکستان رہنے کیلیے دنیا کے سستے ترین ممالک میں سرفہرست
- قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کیلئے منیجمنٹ اور کوچنگ اسٹاف کا اعلان
- بیوی نے غیر ازدواجی تعلقات پر شوہر کو بالکونی سے نیچے پھینک دیا
- دنیا کی سب سے کم عمر ذہین بچی
- اہلیہ سے منسوب جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے امام الحق کو پریشان کردیا
- ورلڈکپ فائنل میں بھارت کی شکست کا جشن منانے پر 7 کشمیری طلبا گرفتار
- شعیب اختر بیس بال کے ایمبیسیڈر بن گئے
- ہونڈا کا پاکستان میں الیکٹرک بائیک متعارف کرانے کا اعلان
- پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن ہفتے کو ہوں گے، عمران خان حصہ نہیں لیں گے
- گوگل دسمبر سے غیر فعال اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنا شروع کر دے گا
- سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے سے اپنی جائیدادیں واپس مانگ لیں
- افغان شہری کا خودکش حملہ، پاکستان کا حافظ گل بہادر کی حوالگی کا مطالبہ
- عالمی بینک نے پاکستان میں بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کی مخالفت کردی
- مسلم لیگ (ن) کی کامیابی پاکستان کو مسائل سے نجات دلانے کیلیے اہم ہے، شہباز شریف
- اے آئی پھیپھڑوں کے کینسر کی نشاندہی میں مددگار ثابت
- جسے اللہ رکھے؛ غزہ میں گھر کے ملبے سے37 دن بعد نومولود زندہ مل گیا
پاکستان اصولوں کی خاطر ایشیاکپ قربان کرنے کو تیار

مکمل منتقلی پر اصرار کی صورت میں ٹورنامنٹ کا انعقاد ہی نہیں کیا جائے گا۔ فوٹو: فائل
لاہور: پاکستان اصولوں کی خاطر ایشیا کپ قربان کرنے کو بھی تیار ہے جب کہ پی سی بی نے ایک بار پھر واضح کر دیا کہ ایونٹ پاکستان میں ہی ہوگا۔
ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں رواں سال ہونے والے ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کو دی گئی تھی، بھارتی کرکٹ بورڈ حکام بار بار اپنی ٹیم ایونٹ میں شرکت کیلیے نہ بھجوانے کے بیانات دیتے رہے۔
جواب میں پی سی بی کی جانب سے بھی بھارت میں شیڈول ورلڈکپ میں شرکت سے انکار کا موقف اپنایا جاتا رہا، گذشتہ چند ماہ میں حکام کی متعدد ملاقاتوں کے باوجود ڈیڈ لاک ختم نہیں ہوا۔
آئی سی سی کی میٹنگ کے دوران درمیانی راستہ نکالتے ہوئے ایشیا کپ کا انعقاد پاکستان جبکہ صرف بھارت کے مقابلے کسی نیوٹرل وینیو پر کرانے کی تجویز سامنے آئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ: نجم سیٹھی نے بھارت کو تجویز دے دی
ذرائع نے نمائندہ ‘‘ایکسپریس’’ کو بتایا کہ پاکستان اصولی فیصلہ کر چکا کہ ایشیا کپ میں دیگر ٹیموں کے میچز یہیں ہوں گے مگر بھارت ہائبرڈ ماڈل کے تحت نیوٹرل وینیو پر کھیل سکتا ہے۔
گزشتہ ماہ چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے جب اس حوالے سے تجویز پیش کی تو بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شا نے بھی دلچسپی کا اظہار کیا تھا مگر وطن واپس جا کر مخالفت کر دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر پی سی بی موقف پر برقرار رہا تو ایشیا کپ رواں برس نہیں ہو سکے گا اور وہ اس کیلیے تیار بھی ہے، پورا ایونٹ کسی اور ملک میں کرانے کا امکان مسترد کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں ایشیا کپ؛ بھارتی ٹیم کو بھیجنے پر منسٹر کا موقف تبدیل
ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ دنوں سری لنکا اور بنگلہ دیشی بورڈ حکام نے غیر رسمی طور پر رابطہ کر کے پاکستان کو ایشیا کپ نیوٹرل وینیو پر کرانے پر قائل کرنے کی کوشش کی جو کامیاب ثابت نہیں ہوئی، آئی لینڈرز تو خود اپنے ملک میں ایونٹ کرانا چاہتے ہیں، یو اے ای بھی تیار بیٹھا ہے۔
پاکستان کا کہنا ہے کہ اگر ابھی مسئلہ حل نہ کیا تو آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا اور چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی میں بھی مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔
مزید پڑھیں: بھارتی رویے سے نالاں؛ پی سی بی آج ایشیا کپ سے متعلق اہم پالیسی بیان جاری کرے گا
دوسری جانب بھارت بھی ایشیا کپ کی منسوخی کا ذہن بنائے بیٹھا ہے، اس نے تو خالی ہونے والی ونڈو میں پانچ قومی ٹورنامنٹ کی پلاننگ بھی شروع کر دی ہے، نجم سیٹھی کو رواں ہفتے بعض اہم میٹنگز کیلیے یو اے ای جانا تھا مگر انھوں نے نجی وجوہات کی وجہ سے دورہ ملتوی کر دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں ایشیا کپ کے حوالے سے کوئی فیصلہ سامنے آسکتا ہے، یو اے ای میں مکمل ایونٹ منتقل کرنے پر پی سی بی کو عوامی ردعمل کا بھی خدشہ ہے، میزبانی کسی اور ملک سے تبدیل کیے جانے کی تجویز پہلے ہی مسترد ہو چکی، اگر رواں سال کپ نہ ہو سکا تو پاکستان ٹیم کی ورلڈکپ کیلیے تیاریاں متاثر ہو سکتی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔