- ٹیم دورہ آسٹریلیا کیلئے پرجوش ہے، محمد حفیظ
- انٹرا پارٹی الیکشن میں عمران خان کی دستبرداری کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، تحریک انصاف
- الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت 30 نومبر کو جاری کرے گا
- لاہور؛ سرغنہ سمیت اسد ڈکیت گینگ کے پانچ ارکان گرفتار
- پاکستان رہنے کیلیے دنیا کے سستے ترین ممالک میں سرفہرست
- قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کیلئے منیجمنٹ اور کوچنگ اسٹاف کا اعلان
- بیوی نے غیر ازدواجی تعلقات پر شوہر کو بالکونی سے نیچے پھینک دیا
- دنیا کی سب سے کم عمر ذہین بچی
- اہلیہ سے منسوب جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے امام الحق کو پریشان کردیا
- ورلڈکپ فائنل میں بھارت کی شکست کا جشن منانے پر 7 کشمیری طلبا گرفتار
- شعیب اختر بیس بال کے ایمبیسیڈر بن گئے
- ہونڈا کا پاکستان میں الیکٹرک بائیک متعارف کرانے کا اعلان
- پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن ہفتے کو ہوں گے، عمران خان حصہ نہیں لیں گے
- گوگل دسمبر سے غیر فعال اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنا شروع کر دے گا
- سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے سے اپنی جائیدادیں واپس مانگ لیں
- افغان شہری کا خودکش حملہ، پاکستان کا حافظ گل بہادر کی حوالگی کا مطالبہ
- عالمی بینک نے پاکستان میں بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کی مخالفت کردی
- مسلم لیگ (ن) کی کامیابی پاکستان کو مسائل سے نجات دلانے کیلیے اہم ہے، شہباز شریف
- اے آئی پھیپھڑوں کے کینسر کی نشاندہی میں مددگار ثابت
- جسے اللہ رکھے؛ غزہ میں گھر کے ملبے سے37 دن بعد نومولود زندہ مل گیا
واٹس ایپ ڈیٹا کی گوگل ڈرائیو کے متبادل ٹرانسفر کی آزمائش جاری

واٹس ایپ نے اینڈروئڈ فون کے تحت ڈیٹا اور چیٹ ہسٹری ٹرانسفر کرنے کا نیا طریقے پر آزمائش کا اعلان کیا ہے جس کے لیے گوگل ڈرائیو کی ضرورت نہیں رہے گی۔ فوٹو: فائل
مینلوپارک: میٹا کمپنی کے مطابق جلد ہی جیٹ ہسٹری محفوظ کرنے کے لیے متبادل طریقہ پیش کرے گی۔ اس سے قبل بالخصوص اینڈروئڈ صارفین کے پاس چیٹ ہسٹری محفوظ کرنے کے لیے ’گوگل ڈرائیو‘ کے سوا کوئی اور راستہ نہ تھا۔
اسی طرح اگر فون میں گوگل ڈرائیو بیک اپ نہیں تھا تو اسے محفوظ کرنا بھی محال ہوتا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ واٹس ایپ ایک ایسے طریقے کی آزمائش کررہا ہے جس کے لیے گوگل ڈرائیو کی ضرورت یکسر ختم ہوجائے گی۔
بعض صارفین نے بتایا ہے کہ واٹس ایپ نے انہیں نئے فیچر کی آزمائش کے لیے منتخب کیا ہے۔ یہ صارفین اسے استعمال کرکے اس کی خوبیوں اور خامیوں سے واٹس ایپ کو آگاہ کریں گے۔ اس معلومات کی روشنی میں واٹس ایپ اس فیچر کو حتمی طور پر لانے سے قبل ضروری تبدیلیاں کرے گا۔
واٹس ایپ کی خبر دینے والی ویب سائٹ ڈبلیو اے بی ٹا انفو کے مطابق یہ سہولت نئے تجرباتی ورژن v2.23.9.19 میں رکھی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گوگل ڈرائیو کے بغیر ایک سے دوسرے اینڈروئڈ فون میں چیٹ ہسٹری بہت آسانی اور سہولت کے ساتھ منتقل کرنا ممکن ہوگا۔
ڈیٹا منتقلی کے لیے بس آپ کو ایک نئے کیو آر کوڈ کو اسکین کرنا ہوگا ۔ تاہم واٹس ایپ نے دیگر تفصیلات جاری نہیں کی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔