- فلسطین کا دوریاستی حل کسی صورت قبول نہیں، مفتی تقی عثمانی
- ذوالفقار بھٹو پھانسی: صدارتی ریفرنس جلد سماعت کیلیے مقرر ہونیکا امکان
- منشیات اسمگلنگ کیلیے خواتین کو استعمال کرنے کے رجحان میں اضافہ
- 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بشریٰ بی بی پر گرفتاری کا منڈلاتا خطرہ ٹل گیا
- پاکستان اسرائیل کو دھمکی دے تو غزہ جنگ رک سکتی ہے، سربراہ حماس
- نسیم شاہ فٹ ہوگئے! چھوٹے رن اَپ کیساتھ بالنگ شروع کردی
- چیف الیکشن کمشنر کا خیبرپختونخوا میں الیکشن کی تیاریوں پر اظہاراطمینان
- امریکا نے مغربی کنارے میں تشدد میں ملوث یہودیوں پر پابندی عائد کردی
- نواز شریف کی چوہدری شجاعت کے گھرآمد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی پیشکش
- چڑیا گھر بہاولپور میں شیر کے پنجرے میں ایک شخص ہلاک
- سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300روپے کی کمی
- مشفق الرحیم عجیب انداز میں وکٹ گنوانے والے پہلے بنگلادیشی کھلاڑی بن گئے
- توہین الیکشن کمیشن کیس؛ عمران خان، فواد چوہدری کے جیل ٹرائل کا فیصلہ
- جنگ کے بعد غزہ میں بین الاقوامی مداخلت ناقابل قبول ہے، اسرائیلی وزیراعظم
- جسٹس اعجاز الاحسن کی سپریم جوڈیشل کونسل میں بطور ممبر شمولیت چیلنج
- لاہور میں گرفتار تمام کم عمر گرفتار ڈرائیورز مقدمات سے ڈسچارج
- تشدد کا شکار کمسن ملازمہ رضوانہ صحتیابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج
- بلوچستان میں مردم شماری کیخلاف اپیل پر اےجی بلوچستان سے جواب طلب
- ٹریفک پولیس پنجاب کا نیا ریکارڈ؛ ایک دن میں 95 ہزار ڈرائیونگ لائسنس جاری
- ٹرائل 2 سال تک مکمل نہ ہو تو ملزم ضمانت کا حق دار ہے، سپریم کورٹ
علی ظفر نے سیاسی جماعت میں شمولیت کی خبروں کی تردید کر دی

(فائل فوٹو)
ٹورنٹو: پاکستان میوزک انڈسٹری کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار علی ظفر نے سیاسی جماعت میں شمولیت کی خبروں کی تردید کر دی۔
علی ظفر نے ٹوئٹر پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ لوگ غلط خبریں پھیلانے سے گریز کریں اور میڈیا کو بھی خبر نشر کرنے سے پہلے تحقیق کرلینی چاہیے۔
گلوکار نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’ہر چیز کو بغیر تحقیق کیے سیاسی رنگ دینا اور متنازعہ بنانا مناسب نہیں۔ ہیڈلائنز کے کے ساتھ شائع کی گئی تصویر کی اصل حقیقت۔‘
ہر چیز کو بغیر تحقیق کیے سیاسی رنگ دینا اور متنازعہ بنانا مناسب نہیں۔ غلط headline کے ساتھ شائع کی گئی تصویر کی اصل حقیقت۔ pic.twitter.com/hYTQu7IgmZ
— Ali Zafar (@AliZafarsays) May 1, 2023
پی ٹی آئی کے انتخابی نشان بلے کی ٹی شرٹ والی وائرل تصویر کے حوالے سے گلوکار کا کہنا تھا کہ انہوں نے ٹورنٹو میں اپنی پرفارمنس سے قبل یہ مزکورہ ٹی شرٹ پہنی تھی۔
علی ظفر نے ویڈیو میں ٹی شرٹ دکھاتے ہوئے واضح کیا کہ اس پر صرف بلے کا نشان نہیں بلکہ شیر اور دیگر بھی نشانات موجود ہیں۔
علی ظفر نے کہا کہ میری اس ٹی شرٹ والی تصویر کو سیاسی یا غلط رنگ نہ دیں میں ایک آرٹسٹ ہوں جانیں دیں۔ اپنی ایک اور ٹوئٹ میں علی ظفر نے کہا کہ وہ آئندہ بنیان بھی سوچ کر پہنیں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سے علی ظفر کی بلے کے نشان والی تصویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھی جس کو دیکھ کر قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ گلوکار نے پی ٹی آئی یا پھر پی ایم ایل این میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔