جماعت اسلامی کا کوئٹہ میں احتجاج , مولانا ہدایت الرحمن کی رہائی کا مطالبہ

ویب ڈیسک  پير 1 مئ 2023
حکومت نے ایک بے گناہ کو جیل میں رکھا ہوا ہے , رہنما جماعت اسلامی ہاشم کاکڑ

حکومت نے ایک بے گناہ کو جیل میں رکھا ہوا ہے , رہنما جماعت اسلامی ہاشم کاکڑ

 کوئٹہ: جماعت اسلامی بلوچستان نے صوبائی دارالحکومت میں احتجاج کرتے ہوئے اپنے رہنما مولانا ہدایت الرحمن کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

سراج الحق کی کال پر کوئٹہ میں جماعت اسلامی نے ریلی نکالی جس میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں اور کارکنان کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

ریلی پارٹی سیکرٹریٹ سے زرغون روڈ،جناح روڈ،منان چوک سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچی۔ مظاہرین نے اپنے پارٹی رہنما مولاناہدایت الرحمن کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

رہنما جماعت اسلامی ہاشم کاکڑ نے کہا کہ حکومت نے ایک بے گناہ کو جیل میں رکھا ہوا ہے ، مولانا ہدایت الرحمن کی رہائی کے لیے ملک بھر میں احتجاج کیا جارہاہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔