ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر ہلاک

ویب ڈیسک  پير 1 مئ 2023
—فوٹو: فائل

—فوٹو: فائل

 راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن میں کالعدم ٹی ٹی پی کا ایک اہم کمانڈر ہلاک کردیا۔ 

فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف آپریشن یکم مئی کو کیا گیا، آپریشن کے دوران ٹی ٹی پی گنڈاپور کا اہم کمانڈر جبار شاہ ہلاک جبکہ دو دہشت گرد زخمی ہوگئے۔

ہلاک دہشتگرد دَرَابن میں قانون نافذ کرنے والوں، مذہبی طبقے اور پولیو کی ٹیموں پر حملوں میں ملوث تھا اور ہلاک دہشتگرد ٹی ٹی پی کے لئے بھتہ وصولی میں بھی سرگرمِ عمل تھا۔  اس علاقے میں قانون نافذ کرنے والوں کی یہ مسلسل دوسری کامیابی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔