- الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کےلیے حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست جاری کردی
- پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان، پٹرول کے نرخ برقرار
- دس سال میں خیبر پختونخوا کو کنگال کردیا گیا، مریم نواز
- محکمہ کالج ایجوکیشن کے بااثرافسران و پرنسپلز نے کالجوں میں رہائش اختیار کرلی
- درہ خنجراب کو 5 ماہ کے لیے بند کردیا گیا
- روس میں ’ایل جی بی ٹی‘ انتہا پسند تنظیم قرار، سرگرمیوں پر پابندی عائد
- پی ٹی اے نے وطن آنے والے پاکستانیوں کیلیے اہم سہولت کا اعلان کردیا
- حکومت کا آئندہ تمام بھرتیاں کنٹریکٹ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ
- کراچی؛ ڈاکوؤں نے سیکریٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن کو لوٹ لیا
- سرکاری افسران سے انٹرویو، میڈیا ٹاک کے لیے ضابطہ اخلاق جاری
- منظم جرائم میں ملوث سندھ پولیس کے 11 اہلکار برطرف
- سالانہ1 لاکھ 41 ہزار بچے ماں کا دودھ نہ ملنے سے جاں بحق ہوجاتے ہیں، سینیٹ کمیٹی میں انکشاف
- دورہ جنوبی افریقا کیلئے کے ایل راہول بھارت کی ون ڈے ٹیم کے کپتان مقرر
- سندھ کے تعلیمی بورڈزمیں بحرانی صورتحال، تنخواہوں کی ادائیگی بھی رک گئی
- ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 9 کروڑ ڈالر کا اضافہ
- بیرسٹر گوہر کی تعیناتی سے پی ٹی آئی کو تقسیم کرنے کی سازش ناکام ہوگئی، پی ٹی آئی
- سندھ میں موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری
- حیدرآباد؛ خواتین کی قابل اعتراض تصاویر وائرل کرنے میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
- بھولا نہیں ہوں ! امام الحق نے بابراعظم کی نصیحت کا جواب دے دیا
- آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، چار سرکاری ادارے حکومتی سرپرستی سے آزاد ہوگئے
پرویزالہی کی گرفتاری کیلیے اپنائے گئے طریقہ کار کی مذمت کرتا ہوں، چوہدری شجاعت

فوٹو: فائل
لاہور: صدر پاکستان مسلم لیگ ( ق ) چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کو گرفتار کرنے کے معاملے میں جو طریقہ کار اپنایا گیا وہ قابل قبول نہیں ہے، جس طرح بکتر بند گاڑی کے ساتھ مین گیٹ توڑا گیا میں اس عمل کی سختی سے مذمت کرتا ہوں۔
چوہدری شجاعت نے مزید کہا کہ اس رات کو پولیس پرویز الٰہی کے گھر پر گئی تو اسے بتایا گیا کہ پرویز الٰہی چوہدری شجاعت حسین کے گھر میں ہیں، پولیس والے پرویز الٰہی کے گھر کو چھوڑ کر میرے گھر کی طرف دوڑ پڑے ۔
جب پولis میرے گھر کے دروازے پر پہنچے تومیرے دونوں بیٹے دروازے کے دوسری طرف موجود تھے، پولیس والے جب آگے بڑھنے لگے تو میرے دونوں بیٹوں نے انھیں روکا۔
پولیس نے دروازہ توڑنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں دروازے کے شیشے تو ٹوٹ گئے مگر دروازہ نہ ٹوٹ سکا،لیکن میرے دونوں بیٹے زخمی ہو گئے، چوہدری سالک حسین کے ہاتھ پر ٹانکے لگے۔ 2 گھنٹے کوشش کے بعد پولیس دروازے سے واپس چلی گئی ۔
چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ جب پولیس والوں سے سوال کیا گیا کہ کس کیس میں یہ سب کچھ کیا جا رہا ہے تو پولیس نے اس سلسلے میں بتایا کہ الزامات میں یہ لکھا گیا کہ گجرات میں سڑکوں کی تعمیر کے ٹھیکوں میں اربوں روپے کمیشن کے علاوہ انٹرنیشنل فرم سے کمیشن کے طور پر اربوں روپے وصول کیے گئے، اس سے زیادہ تفصیلات ہمارے پاس نہیں۔
صدر ق لیگ نے کہا کہ میرا یا میرے دونوں بیٹوں کا ایسے کسی معاملے سے کبھی کوئی تعلق نہیں رہا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے میں ایسی بات نہیں کہنا چاہتا جس سے ملکی سطح پر معاملات مزید خراب ہوں۔ پاکستان بہت سے مسائل میں گھرا ہوا ہے۔ کچھ لوگ اس ایشو کو غلط رنگ دے کر پاکستان میں عجیب کیفیت پیدا کرنا چاہتے ہیں ۔
صدر ق لیگ نے کہا کہ حکام بالا سے کہنا چاہتا ہوں کہ اس سارے معاملے کے پیچھے جو بھی ہے اس کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔ فی الوقت میں نے اپنے دونوں بیٹوں سے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے وہ صبر کا دامن مضبوطی سے تھامے رہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔