حکومت سندھ کا فلورملزز پر ’مصنوعی بحران‘ پیدا کرنے کا الزام

کے ایم عباسی  پير 1 مئ 2023
—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

کراچی: حکومت سندھ نےفلور ملز ایسوسی ایشن پر بلیک میلنگ کا الزام لگا دیا جو گندم فراہم کرنے کے باوجود مصنوعی بحران پیدا کیا جا رہا ہے۔ 

 

تفصیلات کے مطابق محکمہ خوراک کے مطابق فلور ملز ایسوسی ایشن بلیک میلنگ کر رہی ہے، کراچی فلور ملز کو 15 اپریل سے اب تک 4 لاکھ گندم کی بوریاں دی گئیں ہیں۔

حکومت سندھ کے مطابق فلور ملز کو کراچی میں 10500 روپے میں گندم کی بوری دے رہے ہیں،  آج بھی کراچی کی فلار ملز کے 140 ٹرک گندم بھر رہے ہیں۔ فلور ملز ایسوسی ایشن مصنوعی بحران پیدا کرکے  مال اسٹاک کرنا چاہتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اب تک 4 ارب روپے کی گندم  فلار ملز والوں کو دے چکے ہیں، 200 گندم کے ٹرکس کو دیگر شہروں سے کراچی آنے کی اجازت دی ہے محکمہ خوراک سندھ کے مطابق  گندم کی اسمگلنگ روکنے کے لئے اقدمات کئے جا رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔